گوجر خان (نمائندہ خبریں )شہر کی سب سے مصروف ترین شاہراہ حیات سر روڈ، عامر نہاری والے کے بالکل سامنے، آئیسکو حکام کی بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے۔ سڑک کے بالکل کنارے بنا کسی حفاظتی تدابیر کے لاوارث چھوڑا گیا موبائل ٹرانسفارمر کسی بھی وقت ایک خوفناک اور جاں لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔حکام کی اس سنگین غفلت کا عالم یہ ہے کہ گنجان آباد علاقے اور مصروف سڑک کے کنارے پڑے اس خطرناک موبائل ٹرانسفارمر کے گرد نہ تو کوئی حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی خبردار کرنے والا بورڈ موجود ہے۔ محلے کے معصوم اور بے خبر بچے کھیل ہی کھیل میں اس موت کے ٹرانسفارمر پر چڑھ جاتے ہیں۔ اگر خدا نخواستہ ذرا سی بھی شارٹ سرکٹ یا کرنٹ کا دھماکہ ہوا تو لمحوں میں کئی گھروں کے چراغ گل ہو سکتے ہیں۔یہ محض انتظامی سستی نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں سے براہ راست کھلواڑ ہے۔ کیا آئیسکو انتظامیہ اور مقامی ایس ڈی او کسی بڑے سانحے اور لاشوں کے گرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ کیا انتظامیہ کی آنکھیں تبھی کھلیں گی جب کوئی معصوم لخت جگر اس نااہلی کی بھینٹ چڑھ جائے گا؟عوام کی آواز اور حقائق کی پاسداری کرتے ہوئے "جہاں ظلم، وہاں خبریں” کے پلیٹ فارم سے آئیسکو کے اعلی حکام، ایکسیئن اور چیف ایگزیکٹو سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اس موبائل ٹرانسفارمر کو بلا تاخیر وہاں سے ہٹایا جائے اور شہریوں کو اس منڈلاتے ہوئے خطرے سے نجات دلائی جائے، قبل اس کے کہ وقت ہاتھ سے نکل جائے
بریکنگ نیوز
- جعلی ادویات انسانی زندگیوں کیلئے سنگین خطرہ ہیں: ساجد محمود
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لے کر چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت بڑا مقابلہ 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں ہوگا
- اسلام آباد میں خاتون کی سر پر گولی لگی لاش برآمد
- پاکستان کا دوام سیاسی و معاشی استحکام سے وابستہ ہے، عائشہ جاوید
- پاکستانی اسٹارٹ اپس مسائل بارے کانفرنس کا انعقاد
- آئیسکو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت،حیات سر روڈ پر موت کا سامان تیار
- مدینہ منورہ میں نئی بس سروسز کا آغاز، ایئرپورٹ کرایہ کم اور مسجد نبوی ﷺ کیلئے براہِ راست روٹ متعارف
- قبرستانوں کو خوبصورت بنانے کیلئے پودے لگانے کا عمل جاری
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن ” ورلڈ ٹیچرز ڈے ” 5اکتوبر کو منایا جائیگا
- دیواگر ساحل پر پونے کے 8 طلبہ ڈوب گئے ریسکیو ٹیموں نے لاشیں نکال لیں
- یوکرین جنگ کا پُرامن حل، پیوٹن نے مودی کے ’اچھے خیالات‘ کو سراہ دیا
- سعودی اتحاد کا حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ
- کورنگی میں دندناتے واٹر ٹینکر کی ٹکر ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
- لوئر دیر میں پراسرار بیماری کا خوف 10 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع
- آبنائے ہرمز میں ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل کا حملہ، آگ لگ گئی
- نیپال میں برفانی تودہ گرنے سے 15 کوہ پیمائی کارکن جاں بحق، ایک لاپتا
- پاکستانی بچوں میں یوٹیوب سب سے مقبول ایپ، انسٹاگرام دوسرے نمبر پر
- افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں محمد نبی اور درویش رسولی اسکواڈ سے باہر
- ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند ہیں:ساس کا دعویٰ
