سلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہفتے کے روز سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب کے قریب آگ کے شعلے اور دھوئیں کا بڑا بادل دیکھا گیا۔یہ اطلاع ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو دی۔ آرامکو نے بھی رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ واقعے کے فوری بعد آگ لگنے کی وجہ ممکنہ نقصان یا کسی جانی نقصان کے بارے میں سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی ریاض میں ایک تیل کی تنصیب پر آگ لگنے اور فضا میں گھنے سیاہ دھوئیں کے اٹھنے کی اطلاع دی ہے۔ سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل نما خطرناک پروجیکٹائل اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کو مالی نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
