اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولی تھین بیگز پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف
ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں اور بڑے کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ہے، کارروائیاں سنگل یوز پلاسٹک کی ممانعت سے متعلق 2023 کے قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 313 کلو گرام پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے، ایک روز کے دوران مجموعی طور پر 88 دکاندار گرفتار جبکہ 9 دکانیں سیل کی گئیں۔ ڈی سی اسلام آبا د نے کہا کہ پولی تھین بیگز پر پابندی کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور قدرتی ماحول کا تحفظ ہے۔
