لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی ادبی و ثقافتی فورم کے سیکریڑی جنرل معروف کالم نگارادیب صحافی سید عارف نوناری کے بیٹے ڈاکٹر سید عبدالرحمن گیلانی کو اعلی تعلیم کیلیے یورپ کی ہنگری یونیورسٹی نے ایم ایس سی اینیمل نیوٹریشن کے لیے سکالر شپ کے لیے منتخب کر لیا دوسال کی ڈگری میں وہ اینیمل کی نیوٹریشن پر ریسرچ ورک کریں گے ڈاکٹر سید عبدالرحمن گیلانی لاہور ائیر پورٹ سے ہنگری روانہ ہو گئے انھوں نے رفاعہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکڑ آف وٹرنری میڈیسن کی ڈگری حاصل کی تھی ادبی و صحافتی حلقوں نے سید عارف نوناری کے بیٹے کو بیرونی ملک کا سکالرشپ ملنے پر مبارک باد دی ہے
