Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
    • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
    • معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
    • سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
    • بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
    • آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
    • بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
    • الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
    • شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
    • ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
    • لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
    • اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
    • اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
    • وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
    • خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
    • اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
    • طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
    • سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
    • ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈین یشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گی، راولپنڈی: 323 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 297 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ہے،جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ  کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس لگاتار دوسرے دن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں، ان پر پیش رفت، فنڈز کے اجرا و استعمال اور مختلف ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 کے تحت ضلع راولپنڈی کے 145 منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 312.576 ارب روپے ہے، جن میں 140 جاری جبکہ 5 نئے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں مختلف ترقیاتی پروگراموں، اپنے وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن، SAP-VIII اور بیوٹیفکیشن منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 297 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن کی مجموعی لاگت 323.835 ارب روپے ہے۔اجلاس میں سڑکوں، صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، نکاسی آب، کھیلوں، شہری سہولیات اور دیگر شعبوں سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے منصوبوں کے لیے مختص و جاری شدہ فنڈز، اخراجات، تکمیل کی شرح اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ محکمے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی فیلڈ میں باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے، فنڈز کے مثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا اصل مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ضلع میں بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ تمام منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ افسران منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے واضح ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری دانیال چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضلعی سطح پر مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا ضروری ہے تاکہ شہری ان کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کو مقررہ مقاصد کے مطابق مثر انداز میں استعمال کیا جائے اور عوامی اہمیت کے منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد اور ملک منصور، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو مزید تیز کرنے اور نئے منصوبوں پر مقررہ طریقہ کار کے مطابق عملی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

      وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ جی بی امجد حسین کے خط پر فوری ریسپانڈ

      لاہور ہائیکورٹ،انسداد دہشت گردی ترمیمی قانون2026ء کے خلاف آئینی درخواست دائر

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.