چکوال (بیورو رپورٹ) حویلیاں ایبٹ آباد سے چکوال آنے والی خاتون اپنے تین کمسن بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔ مہنور بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ 5 اگست کو حویلیاں ایبٹ آباد سے اوڈھروال چکوال پہنچی تھیں اور دوپہر تقریباً 12 بجے اوڈھروال چکوال میں اتریں، جس کے بعد سے چاروں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔لاپتہ ہونے والوں میں مہنور بی بی، ان کی سات سالہ بیٹی منتحا فاطمہ، پانچ سالہ بیٹی میراج فاطمہ اور تین سالہ بیٹا محمد سالار شامل ہیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق 5 اگست سے اب تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے اور رپورٹ بھی درج کروائی جا چکی ہے، تاہم تاحال لاپتہ خاتون اور بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ ڈی پی او چکوال کی منعقدہ کھلی کچہری میں بھی اس کیس بارے انکو آگاہ کیا گیا لیکن تاحال پولیس نے کوئی سراغ نہیں لگایا، اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو مہنور بی بی یا ان کے بچوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ پولیس سٹیشن یا محمد فیاض کے اس نمبر0319-5890435پر اطلاع دے کر ان کی تلاش میں مدد کریں ۔
