اقوم متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سابق ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نوی پلے نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی
میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کھلی نسل کشی ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ نوی پلے نے اس بات پر زور دیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم اور تجاوزات انتہائی سنگین ہیں اور نسل کشی کے درجے تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مظالم پر قابضاسرائیلی حکومت کے سخت احتساب اور اس کے رہنمائوں کو حاصل سزا سے استثنا اور استحقاقِ عدمِ عقاب کے خاتمے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بلا شک و شبہ نسل کشی ہے، جیسا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل سے متعلق مستقل بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن نے یہی حتمی نتیجہ اخذ کیا تھا۔

