راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)چک بیلی روڈ پر موٹر سائیکل اور سوزوکی پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ریسکیو 1122 نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی میتیں ہسپتال منتقل کر دیں ریسکیو ذرائع کے مطابق چک بیلی روڈ پر کری خدا بخش گاں کے نزدیک اسلام آباد نمبر کی سوزوکی پک اپ نمبر ٹی اے بی 514 مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تصادم اتنا شدید تھا کہ 28 سالہ ندیم احمد اور 35 سالہ شعیب احمد موقع پر دم توڑ گئے ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
