کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
نے کہا ہے کہ کراچی کو عوام کی رائے لیے بغیر سندھ کا حصہ بنایا گیا، نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قیام پاکستان کے وقت کراچی ملک کا دارالحکومت تھا اور ان کے اجداد نے قائداعظم کے تصور کے تحت ہجرت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی انتظامی حیثیت تبدیل کرتے ہوئے شہریوں سے رائے نہیں لی گئی۔

