کراچی(خبریں ڈیجیٹل)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھا 900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ34 ہزار 536 روپے ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھا 772 روپے کم ہوکر 372544 روپے ہوگیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھا 9 ڈالر کم ہوکر 4120 ڈالر ہوگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تولہ سونے کی قیمت میں 3600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

