لاہور(کر ائم رپورٹر) روس کے ایمرجنسی سروسز و ڈزاسٹر EMERCOM) )کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر شعب بین الاقوامی تعاون ملنک دمیتری نکولائیوچ کی قیادت میں بدھ، 21 اکتوبر 2026ء کو ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی، لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122 ) کے عملی نظام، مربوط ایمرجنسی رسپانس سسٹم، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں اور خصوصی تربیتی سہولیات کا مشاہدہ کے ساتھ ایمرجنسی مینجمنٹ اور ریسکیو آپریشنز کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تبادلے کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران روسی وفد نے صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹرEOC)) کا دورہ کیا اور ایمرجنسی کال ڈسپیچ سسٹم، ایمرجنسی رسپانس، آپریشنل کوآرڈی نیشن اور ہنگامی وسائل کی بروقت فراہمی کے نظام کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ وفد نے ایمرجنسی مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹرEMRC)) کا بھی دورہ کیا، جہاں اسے تحقیق و ترقی، حادثات کی ریسرچ اور بچا کی سٹڈیز کی حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں وفد نے خصوصی تربیتی سرگرمیوں، عملی مظاہروں اور تربیتی سمیولیٹرز کا مشاہدہ کیا، جن کے ذریعے ریسکیورز کو مختلف نوعیت کی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ اس دورے سے وفد کو ریسکیو 1122 کے آپریشنل انفراسٹرکچر، جدید تربیتی سہولیات اور ایمرجنسی تیاری و رسپانس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے عملی طریقہ کار کا مشاہدہ کرنے کا جامع موقع ملا۔ سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز اور بانی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے روسی وفد کا خیرمقدم کیا اور پنجاب ایمرجنسی سروس کے ارتقائی سفر سے آج تک کی ڈویلپمنٹ پہ روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے ایمبولینس سروس کے طور پر شروع ہونے والا ادارہ اب پنجاب بھر میں روزمرہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مربوط ایمرجنسی رسپانس سسٹم بن چکا ہے اور ریسکیو 1122 اب تک صوبے بھر میں 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو سروسز فراہم کرچکا ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے بارے تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں پاکستان بھر سے آنے والے ایمرجنسی پروفیشنل کو خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے پاکستان ریسکیو ٹیم PRT)) کا اقوام متحدہ، سے انسراگ سرٹیفیکیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ روسی ایمرجنسی سروسز و ڈزاسٹر کے EMERCOM)) کے شعب بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر ملنک دمیتری نکولائیوچ نے روس اور پاکستان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان میں امدادی کارروائیوں میں روسی ریسکیورز کی شرکت کو دونوں ممالک کے تعاون کی ایک اہم مثال قرار دیا۔ وفد نے مختلف ہنگامی حالات کے دوران روس کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد اور مشکل وقت میں دیرینہ تعاون و تعلقات کو بھی حوالہ دیا۔ روسی نمائندگان نے امید ظاہر کی کہ EMERCOM اور ریسکیو 1122 کے درمیان مسلسل رابطے اور پیشہ ورانہ تبادلے سے دوطرفہ تعاون، مشترکہ تربیت اور ادارہ جاتی استعدادِ کار بڑھانے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے خصوصی ریسکیو آپریشنز، فائر فائٹنگ آلات، ایمرجنسی ریسکیو گاڑیوں، کیمیائی ہنگامی حالات سے نمٹنے اور پیشہ ورانہ حفاظتی سامان کے شعبوں میں مہارتوں اور تجربات کے تبادلے کے وسیع امکانات پر بھی زور دیا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 3 افراد گرفتار، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
- وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن قونصل جنرل کی ملاقات، منچھر جھیل کی صفائی میں تعاون پر اتفاق
- سول جج پر وکلا کے مبینہ حملے اور تشدد کے واقعہ کے بعد بار اور عدالتی عملہ آمنے سامنے
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- کمشنر راولپنڈی کی غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
