کراچی(بزنس رپورٹر)شہر میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ دوروز کے دوران 150 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی کلو قیمت 550 روپے سے بڑھ کر 600 روپے تک پہنچ گئی۔کراچی ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز الائنس کے سربراہ عمران فاروقی کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے گھریلو صارفین متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2026ئ کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34 روپے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر اوگرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اتھارٹی قیمتوں پر مو ¿ثر نگرانی نہیں کر رہی۔علاوہ ازیں سردیوں میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قطر سے نسبتاً سستی ایل این جی کی درآمد کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 3 افراد گرفتار، 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
- وزیراعلیٰ سندھ سے جرمن قونصل جنرل کی ملاقات، منچھر جھیل کی صفائی میں تعاون پر اتفاق
- سول جج پر وکلا کے مبینہ حملے اور تشدد کے واقعہ کے بعد بار اور عدالتی عملہ آمنے سامنے
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- کمشنر راولپنڈی کی غیر معیاری خوراک بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
