لندن(این این آئی) عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور میں اکیلی ہی بچوں کی پرورش کی تمام ذمے داریاں نبھا رہی ہوں۔ یہ بات انہوں نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ثانیہ اشفاق نے کہا کہ عماد وسیم نے آخری بار نومبر 2025ء میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زیان سے ملنے آئے تھے، اس کے بعد سے انہوں نے نہ بچوں سے ملاقات کی اور نہ ہی ان سے بات کی۔
عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق

