لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور میں ہونیوالے پولو اِن پنک ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران کھلاڑی اور گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے۔ لاہور کے ایبک پولو گرانڈ میں ہونے والے میچ کے دوران اچانک ایک چیل گھوڑوں سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے نہ گھوڑے لڑکھڑائے نہ کھلاڑی گرے۔
اس پر خطر صورتِ حال میں دونوں کھلاڑیوں فاروق امین صوفی اور امین رحمن نے اپنا توازن برقرار رکھا۔

