Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی: عمرہ ویزے کی آڑ میں مبینہ غیرقانونی امیگریشن کی کوشش کرنے والے مسافر ایف آئی اے کی تحویل میں۔
    • فیصل آباد:ٹریفک وارڈن غلط طریقے پر پارک کی گئی کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھا رہا ہے۔
    • پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، روزگار کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی
    • گل پلازہ آتشزدگی کیس: حتمی چالان اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
    • جی ٹی روڈ پر ایکسیڈنٹ گاڑی کی ٹکر سے شاہ زیب موقع پر جابحق سہالہ
    • سعودی عرب ،خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث سعودی عرب جانے والی بیشتر پروازیں منسوخ
    • راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • چوآ سیدن شاہ و گرد و نواح میں کوئلے کی کان کنی کا معاملہ بنیادی سوال کو جنم دیتا
    • اٹک:منشیات فروشی اور شراب فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
    • گوجرخان میں مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری
    • نا جائز پارکنگ،عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنیوالے ملزمان پر مقدمہ درج
    • 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا
    • ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی پنجاب کا سخت نوٹس
    • سیکٹر G-13 کے رہائشیوںکے مسائل حل کیلئے FGEHA کی کھلی کچہری
    • راولپنڈی :پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسران واہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔
    • ہنگری کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر وزیر اعظم کے مشیر فہد ہارون رکن قومی اسمبلی نوید قمر ہنگری کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات اسٹیج پر موجود ہیں
    • اٹک :کار سرکار میں مداخلت اور تجاوزات عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنے پر سندر کا ر پیٹ کے مالکان کیخلااف ایف آئی آر اور دکان سیل ۔
    • روڈ ایکسیڈنٹ میں3افراد جاں بحق واقعہ،چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا
    • محلہ عمرآباد، عشا کے بعد یتیم بچے حیدر علی کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا
    • گوجرخان میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشت گردی کا خاتمہ اوالین ترجیح وزیراعظم نے مطالبات تسلیم کر لیے گورنر کے پی

    By Khabrain Newsاکتوبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور (نیوز ایجنسیاں)خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز
    شریف نے کیے گئے مطالبات منظور کر لیے ہیں، صوبے کو مزید فنڈز فراہم کرنے پر بھی آمادگی کا اظہار کیا ہے،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی کے لیے بھی وفاق کے سامنے اپنا مقدمہ لڑیں گے،اضاخیل گندم اسکینڈل کے ذمے داروں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، تجاوزات پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کی سفارش قبول کی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ پہلی مرتبہ اتنے بڑے اجلاس میں وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وزیرِ اعظم نے ہمارے مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے اور جائز مطالبات پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی کے لیے بھی وفاق کے سامنے اپنا مقدمہ لڑیں گے، شہدا پیکیج دیا گیا ہے، تجاوزات کے خاتمے اور صفائی مہم کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضاخیل گندم اسکینڈل کے ذمے داروں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، تجاوزات پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کی سفارش قبول کی جائے گی، جہاں بھی تجاوزات ہوں گی، متعلقہ ضلعی حکومت ذمے دار ہو گی۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے والوں کو اب کام کرنا ہو گا، انہیں اپنا بندوبست کرنا چاہیے، پولیس، وفاقی کانسٹیبلری اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی کو درکار تعاون فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنی ٹیم کو اختیارات دیں گے، ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیے گئے ہیں، یہ اختیارات کسی ایک شخص تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ انہیں تقسیم کیا جائیگا، اگر افسران کے پاس اختیار نہیں ہو گا تو ان کا احترام کون کرے گا؟۔فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور نہ ہی تبادلوں اور تعیناتیوں میں کسی کی سفارش چلے گی، ہم کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔گورنر نے کہا کہ قبائلی عمائدین کے خاندانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، جب تک سزا اور جزا کا نظام قائم نہیں ہو گا، معاملات درست نہیں ہو سکتے، بے مقصد منصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی کے معاملے سمیت صوبے کے دیگر حقوق کے لیے وفاق کے سامنے اپنا مقدمہ لڑیں گے، یہ دعوی نہیں کرتے کہ تمام مطالبات پورے ہو جائیں گے، وفاق سے ملنے والے تمام فنڈز صوبے کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے۔گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ہم ایک بدلتے، نکھرتے اور مضبوط خیبر پختون خوا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
    گورنر خیبر پختونخوا

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، روزگار کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی

      گل پلازہ آتشزدگی کیس: حتمی چالان اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا

      جی ٹی روڈ پر ایکسیڈنٹ گاڑی کی ٹکر سے شاہ زیب موقع پر جابحق سہالہ

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.