لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس محمد امجد رفیق نے قتل کی پیشگی منصوبہ بندی ثابت نہ ہونے پر ملزم کی عمر قید کی سزا ختم کر دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پنجاب سینٹینسنگ ایکٹ 2019 کا اطلاق ایسے مقدمات پر نہیں ہوتا جن میں سزائے موت مقرر ہو۔ لاہور ہائیکورٹ کی حکومت پنجاب کو قتل کے مقدمات میں سزا کے تعین سے متعلق قانونی اصلاحات پر غور کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پنجاب سینٹینسنگ ایکٹ میں عدالتی صوابدید کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے ترامیم کی جائیں، سزا مقرر کرنے سے پہلے ملزم کو الگ سماعت کا موقع دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا دفعہ 302 ب سے تبدیل کرکے دفعہ 302 (سی) تعزیرات پاکستان کے تحت کر دی۔ عدالت نے ملزم کی سزا پہلے سے کاٹی گئی قید کی مدت تک محدود کر دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم 12 سال، 11 ماہ اور 2 دن قید کاٹ چکا ہے، عدالتی جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم کی جیل اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ قتل کی باقاعدہ سازش یا پیشگی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے، لڑکوں کے دو گروپوں میں رقابت کی بنیاد پر قتل کو پہلے سے طے شدہ منصوبہ قرار نہیں دیا جاسکتا، ملزم نے اچانک تصادم کے دوران ہاکی کا ایک وار کیا چشم دید گواہوں کی شہادت طبی شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، مقتول کے سر پر ہاکی کا وار جان لیوا ثابت ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید6 ماہ قید کاٹنا ہوگی، ہائیکورٹ نے سزا میں ترمیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ واپس بھجوانے کا حکم دے دیا۔
بریکنگ نیوز
- فیصل آباد:ٹریفک وارڈن غلط طریقے پر پارک کی گئی کار کو لفٹر کے ذریعے اٹھا رہا ہے۔
- پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، روزگار کی فراہمی بڑا چیلنج بن گئی
- گل پلازہ آتشزدگی کیس: حتمی چالان اور عمارت مسمار کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا
- جی ٹی روڈ پر ایکسیڈنٹ گاڑی کی ٹکر سے شاہ زیب موقع پر جابحق سہالہ
- سعودی عرب ،خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث سعودی عرب جانے والی بیشتر پروازیں منسوخ
- راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- چوآ سیدن شاہ و گرد و نواح میں کوئلے کی کان کنی کا معاملہ بنیادی سوال کو جنم دیتا
- اٹک:منشیات فروشی اور شراب فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
- گوجرخان میں مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری
- نا جائز پارکنگ،عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنیوالے ملزمان پر مقدمہ درج
- 10 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنیوالے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا
- ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، آئی پنجاب کا سخت نوٹس
- سیکٹر G-13 کے رہائشیوںکے مسائل حل کیلئے FGEHA کی کھلی کچہری
- راولپنڈی :پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس افسران واہلکاروں کے رویوں میں مثبت تبدیلی اور شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔
- ہنگری کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر وزیر اعظم کے مشیر فہد ہارون رکن قومی اسمبلی نوید قمر ہنگری کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات اسٹیج پر موجود ہیں
- اٹک :کار سرکار میں مداخلت اور تجاوزات عملہ کیساتھ ہاتھا پائی کرنے پر سندر کا ر پیٹ کے مالکان کیخلااف ایف آئی آر اور دکان سیل ۔
- روڈ ایکسیڈنٹ میں3افراد جاں بحق واقعہ،چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا
- محلہ عمرآباد، عشا کے بعد یتیم بچے حیدر علی کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا
- گوجرخان میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں جاری
- بھارہ کہو میں CDA کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن
