Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • روڈ ایکسیڈنٹ میں3افراد جاں بحق واقعہ،چونترہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا
    • محلہ عمرآباد، عشا کے بعد یتیم بچے حیدر علی کو مبینہ طور پر مسلح افراد نے دو گولیاں مار کر قتل کر دیا
    • گوجرخان میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں جاری
    • بھارہ کہو میں CDA کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن
    • اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، متعدد ملزمان گرفتار
    • شیخ عبدالقادر کے خاندان کے شعری مجموعہ کی تقریبِ رونمائی
    • این ایچ اے کے مالیاتی استحکام کا حصول اولین ترجیح ہے:احد چیمہ
    • بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے: ساجد خان
    • دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون)کنٹریکٹ ایوارڈ
    • کراچی:مومن آباد پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا ملزم اور اس سے برآمد ہونے والا گٹکا اور ماوا۔
    • سندھ یونیورسٹی میں 7کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر قانونی پنشن ادائیگیوں کا انکشاف، چیف اکائونٹنٹ گرفتار
    • لاہور:مصروف شاہراہ پر گدھا ریڑھی کے ساتھ مویشی باندھ کر لے جانے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔
    • حیدر آباد:خانہ بدوش خاتون برتن دھونے میں مصروف ہے۔
    • ہری پور،جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
    • غیر رجسٹرڈ موبائل فون صارفین کے لیے بڑی سہولت، ایف بی آر کا ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا فیصلہ
    • سکول وین دریائے نیلم میں جاگری، 4 بچے جاں بحق،4 زخمی
    • محفوظ ترین آپریشن یقینی بنانے کیلئے پاکستان ریلویز میں ہنگامی حالت نافذ
    • جیکب آباد: ٹرک ‘ موٹر سائیکل تصادم، دو بھائی جاں بحق، تیسرا زخمی
    • مہنگے پٹرول اور ڈیزل کے باوجود آئل ریفائنریز کے منافع میں 1184 فیصد تک اضافہ
    • موٹر سائیکل سوار جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی

    By Khabrain Newsاکتوبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(سپورٹس ڈ یسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بلکہ ملک میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے کہ اسے سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر کافی عرصے سے تنقید ہوتی رہی ہے تاہم کھلاڑیوں کی تیاری اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2 سال قبل قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے نئے کھلاڑی دستیاب نہیں تھے جبکہ اب ملک میں موجود ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور اسے بہتر انداز میں استعمال کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے، عاقب جاوید اور دیگر افراد نے اس سلسلے میں بہت محنت کی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پہلی مرتبہ سکول کرکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت لاہور میں 1400 سکولوں کی ٹیمیں موجود ہیں، ان کے مطابق اگلے سال سکول کرکٹ ٹیموں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہو جائے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکول کرکٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کے لیے نیا کرکٹ ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال سے پی سی بی جیتنے والی ٹیم کو 2 کروڑ روپے انعام دے گا جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، انعامی رقم کا مقصد ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور کرکٹ کے مقابلوں میں دلچسپی بڑھانا ہے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگلے سال سے ویمن کرکٹ چیمپئن شپ بھی کرانے کا منصوبہ ہے، اس اقدام کے ذریعے خواتین کی کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔محسن نقوی نے مزید اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں سامنے لانے کے لیے سکول کرکٹ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد اہم ہے، تاکہ مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے نئے کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان، انگلینڈ ون ڈے میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے نام

      عادل راشد کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ، انگلش کپتان کا اہم بیان!

      فاف ڈوپلیسی کا بال ٹیمپرنگ تنازع میں اسٹیو اسمتھ کی حمایت کا انکشاف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.