اٹک ( بیورو رپو رٹ) کار سرکا ر میں مداخلت ، بیوٹیفکیشن با زار میں نا جائز پارکنگ اور تجا وزا ت عملہ کے ساتھ ہاتھہ پائی کرنے والے ملزمان کے خلا ف ایف آئی آر درج ، تفصیلات کے مطابق محکمہ تجا وزا ت کے اہلکار ان شاہد اقبال اور ثاقب اسلم نے ایف آئی آر درج کروائی جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو از جانب کے احکامات پرباقی بیوٹیفکیشن با زار کے کام آخری مراحل پر ہیں اور سی ایم پنجاب کا بازار میں وزٹ بھی ممکن ہے جس کی وجہ سے بازار میں صفائی اور فوٹو وڈیو ز بنانے کا سلسلہ جا ری ہے ، محکمہ تجا وزات کا عملہ بیوٹیفکیشن با زار میں ڈیو ٹی پر موجو د تھا کہ شاندا ر کا رپیٹ بالمقابل الخیر سٹور کی دوکان کے سامنے ایک فورڈ ویگن کھڑی دکھا ئی دی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بیوٹیفکیشن با زار میں کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنو ع ہے جس پر محکمہ تجاوزات کے اہلکارا ن شاہد اقبال اور ثابق اسلم نے دوکان کے مالک سے کہا کہ گاڑی یہا ں سے ہٹا ئو یہ صفائی اور وڈیوز میں خلل پیدا کر رہی ہیں جس پر دوکان کے مالکان سرور خان اور شیر جان نے عملہ کو برا بھلا کہہ کر عملہ پر حملہ آور ہو گئے اور لاتوں اور مکو ں سے مار کر شدید ذہنی و جسمانی نقصان پہنچایا ، ملزمان نے سرکاری کام میں دخل اندازی ، قانون کی خلا ف ورزی اور جان لیو ا حملہ کیا جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے دوکان کو سیل کر دیا اور تحقیقا ت شرو ع کر دی ۔
