سہالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ایکسیڈنٹ گاڑی کی ٹکر سے شاہ زیب موقع پر جابحق ہو گیا جبکہ دوسرا ساتھی شدید زخمی نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت فرار لواحقین نے کئی گھنٹے روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا ایس پی سواں زون اور دیگر افسران موقع پر پہنچے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دی گئی اج دن ساڈے 11 بجے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی انسوںاور سسکیوں میں دفن کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق وفاقی دیہی علاقہ تھانہ ہمک کی حدود مین جی ٹی روڈ نزد بینچ مارک سکول سواں کیمپ روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوا نامعلوم وی ایٹ گاڑی ڈرائیور نے ہونڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو زوردار ہٹ کیا جس سے شاہ زیب ولد شاہ ریز ساکن ہمک سواں جوڑ موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید ہو گیا نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا ورثاء نے احتجاج کیا کئی گھنٹے روڈ کو بلاک رکھا ایس پی سواں زون اے ایس پی ایس ایچ او سہالہ اور ہمک سے مذاکرات کے بعد روڈ کھول دی گئی ڈرائیور گاڑی کو بحریہ ٹاؤن چھوڑ کر فرار ہو گیا گاڑی کو تھانہ ہمک شفٹ کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ایس پی سواں زون نے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں بنا دی ہیں امید کی جا رہی ہے کہ جلد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا ادھر شاہزیب کی نماز جنازہ دن ساڑھے گیارہ بجے ادا کر دیں گی مرحوم دو بچوں کا باپ بتایا جا رہا ہے ہنستا بستا گھر ڈرائیور کی لاپرواہی سے منٹوں میں اجڑ گیا ڈرائیور کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے
