اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے شیخوپورہ کے اسلم بلوچ سے 5 کروڑ روپے پارٹی فنڈ وصول کیا اور ایف بی آر کے 5ارب روپے ہڑپ کر گیا۔ دھرنے سے قبل ہاشمی صاحب نے کہا انکا پروگرام 600 سے 700 لاشیں گرانے کا ہے انہیں روکنا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی ایک بہادر آدمی ہیں یہ درست کہتے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے لیکن یہ احتساب، انتقام نہیں ہونا چاہیے۔ عمران خان کی ڈیمانڈ مانتے جاﺅ یہ بڑھتی جاتی ہیں۔ عمران اپنے ساتھ کرپٹ ترین لوگ جمع کر رہے ہیں۔ 10 اگست 2014ءکو دھرنا شروع ہونے سے قبل ہاشمی صاحب نے فرمایا ادارے تباہ نہیں ہونے چاہئیں دھرنے والوں کو روکنا نہیں انکی منصوبہ بندی ہے کہ 600 سے 700 لاشیں گرائیں جائیں گی اس میں پی ٹی آئی، عوامی تحریک، چودھری برادران شامل تھے۔ شیخوپورہ کے اسلم بلوچ نے ایف بی آر کا 5 ارب روپیہ دینا تھا اس نے عمران خان کو 5 کروڑ روپے پارٹی فنڈ کے نام سے دیا اور خود محفوظ ہو گیا۔ انتظامیہ کے غلط فیصلے کو وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کے اوپر نہیں ڈالا جا سکتا۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی (114) سے پی ٹی آئی کے کارکن چودھری اصغر سے عمران خان نے 15 کروڑ روپے لیے۔ میں نے عمران خان کو منع کیا کہ یہ بدنام آدمی ہے یہ آ پکو خراب کروائے گا۔ آپ اس سے 15 سے 20 کروڑ روپے لے رہے ہیں یہ ہار جائے گا یہ آپ کو بھی بدنام کروائے گا۔ عمران خان نے جواب دیا ہے رقم میں نے خرچ نہیں کرنی حلقے پر لگائیں گے۔ عمران خان نے شوکت خانم کا زکوٰة، خیرات کا کروڑوں روپیہ تھائی لینڈ میں لگایا اور وہ ڈوب گیا خواجہ آصف کے کیس میں سب کچھ درج ہے عمران ہنستا تھا رقم واپس آ جائے گی لیکن آج تک نہیں آئی۔ میں پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں بنانا چاہتا تھا اس کی بجائے استعفیٰ دے دیا میں اصولوں کی جنگ لڑتا ہوں۔ پارلیمنٹ کی حفاظت کیلئے کسی سے بھی جنگ لڑ سکتا ہوں۔ میں نے انہیں کہا دھرنے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کریں، لاشیں گر جائیں گی انتقام کے نام پر احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے فیصل واڈا نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا طرز سیاست ایسا ہی ہے یہ کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) پر بھی چھوڑنے کے بعد کیچڑ اچھالتے تھے اب وہ تحریک انصاف پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔ دھرنے سے قبل ہمارا پروگرام 600 یا 700 لاشیں گرانے کا الزام لگا رہے ہیں تو ہمارا منصوبہ تو پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے ماڈل ٹاﺅن میں 14 لاشیں گرا دیں حکومت والے سپریم کورٹ پر حملے کی دوبارہ تیاری کر رہی ہے۔