لاہور (وقائع نگار)جمعة الوداع 23جون 27رمضان المبارک کونہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات کی مساجد میںجمعة الوداع کے حوالے سے بڑے بڑے روح پروراجتماعات منعقد ہوں گے جس سے خطاب کرتے ہوئے علماءو خطیب حضرات اپنے خطبات میںجمعة الوداع کی اہمیت و فضیلت،امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔ملک بھر کی طرح جہانیاں،ٹھٹھہ صادق آباد،علی شیر واہن،رحیم شاہ سمیت جنوبی پنجاب کی مرکزی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات میںملک و ملت کی سلامتی،خوشحالی،دہشت گردی سے نجات،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوںکے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی جائیں گی۔