لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ڑاں نوئل پواریے کی ملاقات، تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال باہمی تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پرزور، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ڑاں نوئل پواریے کو نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد وزیراعلی مریم نواز شریف نے فرانسیسی سفیر ڑاں نوئل پواریے کی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے دورہ کی دعوت قبول کر لی پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو طویل المدتی اور مضبوط ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کا عزم،پنجاب اور فرانس کا تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا فرانس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے میں اظہار دلچسپی، پاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کا عزم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں NTDC ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشنوں کے لیے 180 یورو ملین قرض فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن ویسٹ واٹر گورننس پراجیکٹ کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش PIVOT کے صنعتی کلسٹرز کیلئے فرانسیسی ادارے پنجاب کی افرادی قوت کو تربیت دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور پنجاب کی صنعتی معیشت کیلئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے: مریم نواز شریف فرانس کا تعاون یورپی یونین میں پاکستان کے تجارتی مفادات کے تحفظ کیلئے اہم ہے،پنجاب کی ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور چمڑے کی صنعت کیلئے یورپی منڈیوں تک ترجیح رسائی ناگزیر ہے جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے یورپی منڈیوں تک ترجیحارسائی کا اہم ذریعہ ہے،یورپی یونین پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار ہے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کا حجم 2025ـ26 میں تقریباً 8.96 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،فرانس ماضی میں وزارتی سطح پر پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی حمایت کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڑاں نوئل پواریے کو نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیـپاکستان اور فرانس کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیاـپنجاب اور فرانس کے درمیان باہمی تجارت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاـوزیراعلی مریم نواز شریف کو فرانسیسی سفیر ڑاں نوئل پواریے نے تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کا دورہ کرنے کی دعوت دیـوزیراعلی مریم نواز شریف نے دورہ کی دعوت پرفرانسیسی سفیر ڑاں نوئل پواریے کا شکریہ ادا کیا ـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پیوٹ کے تحت پنجاب میں زراعت، انڈسٹری اور لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیـملاقات کے دوران پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو طویل المدتی اور مضبوط ادارہ جاتی بنیادوں پر استوار کرنے کا عزم کیا گیاـمزید ازاں پنجاب اور فرانس نے تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیاـملاقات میں جی ایس پی پلس کے امور پر گفتگو ہوئی اورپاکستان کی برآمدات کے امکانات کا جائزہ لیا گیاـ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کااظہار کیاـپاکستان اور فرانس کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کا عزم کیاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرانسیسی سفیر ڑاں نوئل پواریے (H.E.JeanـNoel Poirier) کی سفارتی خدمات کو بھی سراہاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں NTDC ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ سٹیشنوں کے لیے 180یورو ملین قرض فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن ویسٹ واٹر گورننس پراجیکٹ کیلئے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جی ایس پی پلس پاکستان کی برآمدات اور پنجاب کی صنعتی معیشت کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔ فرانس کا تعاون یورپی یونین میں پاکستان کے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہے۔ جی ایس پی پلس کے مستقبل کے لیے فرانس کے ساتھ مسلسل سفارتی روابط اور مؤثر مکالمہ ضروری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پیوٹ کے ذریعے فرانس کے ساتھ صوبائی سطح پر براہِ راست روابط کو مضبوط بنا کر صنعتی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔پاکستان اور فرانس دہائیوں کی دوستی کا اشتراک رکھتے ہیں۔ 1789 کے انسانی حقوق کے فرانسیسی اعلامیے نے دنیا کو آزادی، مساوات اور انسانی وقار کا ایک پائیدار منشور دیا۔ فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنا اور انصاف و مساوی حقوق کے لیے اصولی مؤقف قابل تحسین ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ فرانسیسی ڈیری، فوڈ پروسیسنگ اور کولڈ چین فرم زراعت میں ویلیو ایڈڈیشن کو بڑھا سکتی ہیں۔ فرانسیسی یوٹیلیٹیز پی پی پی ماڈل کے تحت شہر کے پانی، سیوریج واٹر اور سالڈ ویسٹ کی خدمات میں شراکت کر سکتی ہیں۔ فرانسیسی توانائی کمپنیاں صنعتی اسٹیٹس میں سولر، گرڈ اور توانائی کی بچت کے منصوبوں میں شامل ہو سکتی ہیں۔ PIVOT کے صنعتی کلسٹرز کے لیے فرانسیسی ادارے پنجاب کی افرادی قوت کو تربیت دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔د ریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ بچت (World Savings Day) پراپنے پیغام میں کہا کہ بچت کی عادت بہتر اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے۔قوموں کی معاشی ترقی میں بچت اور مالی نظم و ضبط بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آج کی بچت کل کی خوشحالی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔ عوام میں بچت اور مالی منصوبہ بندی کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ چھوٹی چھوٹی بچتیں مستقبل میں بڑے معاشی سہارے کا ذریعہ بنتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہروں کے عالمی دن (World Cities Day) پر اپنے پیغام میں کہا کہ صاف، سرسبز، محفوظ اور جدید شہر ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔ شہروں کی ترقی دراصل عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کا نام ہے۔ پنجاب کے شہروں کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ماحول دوست اور پائیدار شہری ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شہری علاقوں میں صفائی، نکاسی آب، ٹریفک مینجمنٹ اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہروں کو اسمارٹ اور شہری زندگی کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ تجاوزات سے پاک، صاف ستھرے اور خوبصورت شہر ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب
