لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا کی سربراہی میں مجلس کے وفد نے مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگر میں منعقد ہونیوالی تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جانے والے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ لاہور کے امیر مولانا مفتی محمد حسن اور اہلیان علاقہ سے اظہار تعزیت کیا اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دن قبل رائیونڈ موضع ہلوکی رسول پورہ سے چناب نگر عالمی ختم نبوت کانفرنس میں جانے والی بس حادثہ کا شکار ہوئی تھی جس میں رائیونڈ رسول پورہ کے 3 افراد اور فیض پور کے 2 طالب علم شہید ہو گئے تھے۔ مرکزی نائب امیر کے ہمراہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے وفد میں مولانا عزیز الرحمان ثانی، میاں رضوان نفیس، مولانا اشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا سیم اسلم، مولانا عتیق الرحمن، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا محمد میاں، مولا ناز بیر جمیل، مولانا عبدالعزیز،مجلس رائیونڈ کے امیر مفتی خلیل احمد، سیکرٹری جنرل رائیونڈ مولانا احسان اللہ فاروقی، مولانا ظہیر احمد قمر’ مولانا مفتی محمد فارق، مولانا عبدالجلیل، بھائی حا مد بلوچ، بھائی ابراہیم سلیم خان، حا فظ حسین احمد مدنی سمیت علما اور کارکنان ختم نبوت شامل تھے۔ رسول پورہ و اہل علاقہ کا جذبہ قابل دید تھا جونہی ختم نبوت کا قافلہ تعزیت کے لئے گائوں پہنچا تو پورا گائوں امڈ آیا۔ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہ ایک طرف تو اس سانحہ پر دلی افسوس ہوا اور دوسری خوشی کی بات یہ ہے یہ شہدا ختم نبوت کے قافلے میں شریک ہوگئے۔ اہل علاقہ نے اس بات کا تجدید عہد کیا کہ زندگی کے آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تعزیتی اجتماع کے آخر میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور امیر مولانا مفتی محمدحسن نے شہدا کی بلندی درجات کے لیے دعا کرائی۔
بریکنگ نیوز
- پیپلز پارٹی مضبوط ریاست، آئین کی بالادستی اور جمہوری پارلیمانی روایات پر یقین رکھتی ہے، نیئر حسین بخاری
- پنجاب میں گندم کی کاشت شروع،ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر کاشت کا ہدف مقرر
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
- لاہور:انتظامیہ سے تصادم کے بعد کئی روز تک بند رہنے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں جزوی کاروبار بحال نظر آرہا ہے۔
- راولپنڈی:3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا
- مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار
- سرگودھا،5سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاںبحق
- سعودی عرب، وجوا قارئ کے لیے مملکت کی تاریخ و ثقاف کا یا ا سائیکلوپیڈیا تیار
- شوہر نے بیوی اور اس کے آشناکو فائرنگ کرکے قتل کردیا
- لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران گرجاگھروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- ڈی آئی جی آپریش ز فیصل کامرا کا لاہور کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ
- شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی
- لاہور:باغ جناح میں 176 سال پرانا کوئین ساگو پام درخت پوری طرح پتوں سے بھرا نظر آرہا ہے۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہدا جموں 6نومبر کو منائیں گے
- ریسکیو ٹیم میرپور نے آپریشن کرتے ہوئے ایک لاش برآمد کر لی
- ہائیکورٹ میں11ڈویژن 27سنگل بنچز کیسز کی سماعت کرینگے
- بھارت میں سکھوں کے بدترین قتل عام کو 42 سال بیت گئے
- سعودی عرب، متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز میں توسیع
- آئی جی پنجاب عبدالکریم انوسٹی گیشن امور اور سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش و پراسیکیوشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- قتل’ اغوا ودیگر سنگین جرائم کیسز کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے: آئی جی پنجاب