لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد جواد ظفر نے نجی ہوٹل کمپنی کے سالانہ اجلاس میں مبینہ ہنگامے کے الزام میں تھانہ گلبرگ میں درج ایف آئی آر منسوخ کرنیکا حکم دیدیا،عدالت نے مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کیدونوں احکامات کالعدم قرار دے دیئے،ایف آئی آر کیمطابق خاتون کے بیٹے پر دھمکی دینے، گریبان پکڑنے اور کپڑے پھاڑنے کے الزامات لگائے گئے تھے پولیس نے کیس کی کینسلیشن رپورٹ پیش کی تھی، تاہم مجسٹریٹ نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے ملزموں کو طلب کر لیا تھا سیشن کورٹ نے اس حکم کے خلاف دائر ریویژن بھی مسترد کر دی تھی، عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ مجسٹریٹ پولیس رپورٹ سے اختلاف کر سکتا ہے، مگر ملزم کی طلبی ریکارڈ پر موجود قابلِ اعتراض مواد کی بنیاد پر ہونی چاہیے، محض شکایت کنندہ کے الزامات پر نہیں عدالت کے مطابق طلبی کا حکم میکانکی انداز میں یا شکایت کنندہ کو الزامات کھنگالنے کا فورم فراہم کرنے کے لیے جاری نہیں کیا جا سکتا، کسی کا میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ ریکارڈ پر موجود نہیں اور تشدد کا الزام صرف شکایت کنندہ کے بیان پر مبنی ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں عدالت نے کہا کہ اس کا ماخذ، محفوظ تحویل اور شناخت ثابت نہیں ہوئی، اس لیے اسے غیر تصدیق شدہ قرار دیا گیا،عدالت نے وضاحت کی کہ فیصلے میں کئے گئے مشاہدات عارضی نوعیت کے ہیں اور فریقین کے دیگر مقدمات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔
بریکنگ نیوز
- مقدس بی بی بازیابی درخواست’ آئی جی پنجاب 11نومبر کو ہائیکورٹ طلب
- پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ
- جناح ہائوس جلائو گھیرائو کیس’فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت 10 نومبر تک ملتوی
- نجی ہوٹل کے سالانہ اجلاس میں مبینہ ہنگامہ’ہائیکورٹ کا پولیس کو ایف آئی آر منسوخ کرنے کاحکم
- خبرکے حوالے سے میٹنگ میں ہونے سے رائے امتیاز سے رابطہ نہ ہوسکا’مؤقف دینا چاہیں تو ادارہ من وعن شائع کر گا
- لاہور: لڑکیاں این سی اے میں قائداعظم محمد علی جناح کے 150 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ نمائش دیکھ رہی ہیں۔
- شالامار غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، نقشے اور بلڈنگ لائن کی خلاف ورزیوں کا انکشاف۔
- سی ڈی اے کا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس جاری
- ملتان: یوسف رضا گیلانی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کررہے ہیں۔
- ستھرا پنجاب ‘ ایل ڈبلیو ایم سی میں انقلابی اصلاحات جاری
- تونسہ بیراج پر 120کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا ایک گروپ پاکستان مخالف ایجنڈے اور علیحدگی پسندوں کیلئے کام کرتا ہے، فواد چودھری
- لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سے آج جواب طلب
- کاروباری برادری کاروزگار فراہمی، صنعتی ترقی میں اہم کردار: چیئرمین سینیٹ
- لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
- ڈکیٹی چوری کی واداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
- خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر : فیصل کریم کنڈی
- سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور
- کوئٹہ : ایک ہیلتھ ورکر انسداد پولیو مہم کے دوران بچے کو قطرے پلا رہا ہے
- مولانا فضل الرحمن نے ہم سے کبھی گورنر شپ کا تقاضا نہیں کیا:رانا ثنا اللہ
