Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مولانا فضل الرحمان کوحکومت میں حصہ نہیں ملا اس لئے وہ ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی
    • این سی سی آئی اے’فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی کی کوشش’2 افراد گرفتار
    • اقوام متحدہ امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولا فراہم کرے پاکستان
    • 2024میں متعارف تاجر سکیم کی طرح ایف بی آر کی آسان ٹیکس سکیم بھی ناکام
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • غزہ میں بارش ، خیموں میں پناہ گزیں فلسطینی مشکلات کا شکار
    • حکومت LPG مافیا کو قابو کرنے میں ناکام، گیس600 روپے کلو تک پہنچ گئی
    • LPG کی غیر منصفانہ قیمتوںپر تحفظات دور کرنا ترجیح ہے: علی پرویز ملک
    • چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم مراد کو سوینئر دے رہے ہیں۔
    • سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرادیا
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی کا رجحان
    • لاہور:خانہ بدوش بچیاں مرکزی سبزی منڈی میں دکانداروں کا پھینکا ہوا گلا سڑا پیاز اکٹھا کر رہی ہیں۔
    • دیوالی کیلئے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ کارروائیاں تیز
    • لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے
    • اسلام آباد ‘ مقررہ مقدار سے کم فیول فراہم کرنے پر 6 پیٹرول پمپ سیل
    • یاد رکھا جائے ہر طاقت فانی ہے ، قبولیت ہو یا مقبولیت ، سب عارضی ہے:سعد رفیق
    • بھارت میں ویزہ پر رہتی ہوں بھتہ خوری کیس میں نورا فتحی کا بیان
    • بلاول بھٹو نے اذان کی آواز سنتے ہی تقریر روک دی، ویڈیو وائرل
    • پاکستانی خلا باز رواں سال  چین کے  ‘شینژو-24’ خلائی مشن میں شامل ہوگا
    • صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کی چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد سے ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اقوام متحدہ امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولا فراہم کرے پاکستان

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مالی مشکلات اور اخراجات میں کمی کے اقدامات کو اپنے امن مشنز کو کمزور کرنے کی اجازت نہ دے۔ پاکستان کا اقوام متحدہ سے امن مشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 6 نکاتی اصلاحاتی فارمولا فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ وسائل میں کٹوتی سے عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے کی تنظیم کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کو بڑھتے ہوئے مالی اور سیاسی دبا ئوکا سامنا ہے۔ جنرل اسمبلی نے سال 27-2026 کے لیے امن مشنز کی مد میں 5.1 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دی ہے جو گزشتہ سال کے تخصیص کردہ بجٹ سے تقریباً 10 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال پیدا ہونے والے مالی بحران کے باعث اقوامِ متحدہ کو پہلے ہی مشنز کے اخراجات کم کرنے اور امن مشنز میں تعینات اپنے ایک چوتھائی عسکری و پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔اس پس منظر میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے ایسی اصلاحات پر زور دیا جو امن مشنز کے طے شدہ مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیتوں کو قربان کیے بغیر ان کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر سید حیدر شاہ نے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ سلامتی کونسل حالات کے تقاضے کے مطابق اس اہم فورم کو استعمال کرنے کا سیاسی عزم دکھائے۔پاکستان اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ اور طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی عسکری اور پولیس اہلکار اقوامِ متحدہ کے مختلف مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں سے 183 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ برائے بھارت و پاکستان (UNMOGIP) بھی قائم ہے۔سفیر سید حیدر شاہ کا یہ موقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امن مشنز نہ صرف مالی مشکلات بلکہ پیچیدہ سیاسی اور سیکیورٹی چیلنجز سے بھی نبرد آزما ہیں۔ انہوں نے دلیل دی کہ علاقائی انتظامات اور عارضی بنیادوں پر چلائے جانے والے آپریشنز پر بڑھتا ہوا انحصار اس بات کا ثبوت ہے کہ میدانِ عمل میں اقوامِ متحدہ کی معتبر موجودگی کی اہمیت آج بھی پہلے کی طرح برقرار ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      این سی سی آئی اے’فزیکل ٹیسٹ میں جعلسازی کی کوشش’2 افراد گرفتار

      2024میں متعارف تاجر سکیم کی طرح ایف بی آر کی آسان ٹیکس سکیم بھی ناکام

      یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.