کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 7 ہزار 477 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 9 ہزار 614 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 989 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔حصص بازار میں ہفتے بھر کے دوران 4 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 142 ارب روپے رہی۔دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 520 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا مجموعی حجم بڑھ کر 18 ہزار 909 ارب روپے ہوگیا۔
