راولپنڈی(سٹی رپورٹر)معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ مورگاہ پولیس نے مارچ 2025 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
