Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان یو سی 8 رفاہ عام میں ماڈل محلہ و سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
    • کراچی پر مسلط لوگ لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے :حافظ نعیم
    • عوام کو بغاوت پر اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا محسن نقوی
    • ایران معاہدے کیلئے بے تاب دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ٹرمپ
    • مہنگائی کم کریں نواز کی شہباز کو ہدایت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ع معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا راشد منیر ورک گوجرانوالہ چیچہ وطنی سے اسد حنیف کامیاب
    • انڈر 19 ایشا کپ پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
    • فرانس میں مہنگائی ‘ حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری
    • ٹی وی پر بابری مسجد کو منہدم ہوتا دیکھ کر میں روپڑی :سونیا گاندھی
    • آوارہ کتے طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق
    • رایئونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
    • دنیا بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوارر روایتی جوش و جذبے سے منایا
    • بینک ، مالیاتی ادارے آج بند رہینگے
    • فضائی آلودگی: لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
    • رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کے آخری روز مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
    • نئی ممکنہ حکومت اسرائیلی سلامتی کیلئے خطرہ ہوگی،نیتن یاہو حکومت سازی رو کنے کیلئے سرگرم
    • علامہ اقبال کا 149واں یوم ولادت آج منایا جائیگا، عام تعطیل ہو گی
    • میرا خیال ہے پاکستان میں انتظامی صوبے بنائے جائیں خواجہ آصف
    • وی آئی پی دورہ پر امتحان ملتوی مریم نواز برہم ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا
    • ریاض پر 2 بیلسٹک 2کروز میزائل حملے ناکام
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عوام کو بغاوت پر اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا محسن نقوی

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شبقدر(نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف تقریریں
    کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسانے والے عناصر سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وہ شبقدر ٹریننگ سنٹر میں فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) کے سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کے پہلے بیچ کی پاسنگ آئو ٹ پریڈ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کررہے تھے۔ شبقدر ٹریننگ سینٹر میں منعقدہ اس پروقار اور تاریخی تقریب میں تاریخ میں پہلی بار چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 983جوان پاس آئوٹ ہوئے، جن میں 35خواتین بھی شامل ہیں، یہ جوان فیڈرل کانسٹیبلری کے نئے قائم ہونے والے اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کا حصہ بن چکے ہیں، جو ملکی تاریخ میں ایک منفرد اور اہم سنگِ میل ہے، اس پاس آؤٹ پریڈ کی خاص بات اس میں ملک کے تمام حصوں یعنی چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کی بھرپور شمولیت تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سخت وارننگ جاری کی کہ جو عناصر ریاست کے خلاف زہر اگلتے ہیں، توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں اور عوام الناس کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکساتے ہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے قانون کی بالا دستی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کے لئے ہمیشہ پہلی صف میں رہی ہے، یہ فورس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن آپریشنز، اہم سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی سطح کے ترقیاتی منصوبوں کی سکیورٹی اور ملک بھر میں امن و امان کی بحالی کے فرائض انتہائی جرأت اور بہادری کے ساتھ سر انجام دے رہی ہے۔پاس آئوٹ ہونے والے نئے جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کیلئے اسپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، جو کہ ایک انتہائی اہم اور تاریخی مشن ہے، انہوں نے جوانوں پر زور دیا کہ ان کے کندھوں پر ریاست کے تحفظ اور قانون و آئین کی پاسداری کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جسے انہیں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت سے نبھانا ہوگا۔
    محسن نقوی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان یو سی 8 رفاہ عام میں ماڈل محلہ و سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

      کراچی پر مسلط لوگ لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے :حافظ نعیم

      مہنگائی کم کریں نواز کی شہباز کو ہدایت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ع معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.