مری (نمائندہ خبریں)واسا کی کارروائی کے دوران ہال روڈ پر ایک ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز کی نشاندہی کی گئی قانونی کارروائی کا فیصلہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری کی خصوصی ہدایات پر ہال روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے خلاف پانی کے غیر قانونی کنکشنز کی جانچ پڑتال کے لیے کارروائی کی گئی اس سلسلے میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے صبح اور رات کے اوقات میں الگ الگ سروے اور تفصیلی معائنہ کیاکارروائی کے دوران واٹر سپلائی انچارج، سب انجینئر واٹر سپلائی اور ریونیو ٹیم بھی موقع پر موجود رہی مشترکہ انسپکشن کے دوران ہوٹل میں پانی کی فراہمی کے دو مبینہ غیر قانونی کنکشنز کی نشاندہی کی گئی واسا حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی منیجنگ ڈائریکٹر واسا مری کی زیر نگرانی پانی کی چوری، غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور سرکاری آبی وسائل کے تحفظ کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
