راولپنڈی (سٹی رپورٹر)رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں، 1786 مقدمات درج کرکے 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا گیا، منشیات سپلائرز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1786 مقدمات درج کرکے 1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا، منشیات سپلائرز سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی، منشیات سپلائرز سے 1 ٹن 287 کلو (1288.613 کلو)سے زائد چرس،ساڑھے 6 کلو سے زائد ہیروئن،ساڑھے 17 کلو سے زائد آئس اور 10744 لیٹر شراب برآمد کی گئی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کو پر امن و محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
