چکوال(بیورو رپورٹ) 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تا ہم اس کے ساتھ فکر اقبال کو اپنانے کی بھی اشد ضرورت ہے ،اس اہم موقع کو قومی دن کے طور پر منانا اچھا فیصلہ ہے تا ہم عام تعطیل تک محدود دہنے کی بجائے اقبال کے شہرہ آفاق پیغام کو پھیلایا جانا ضروری ہے، نوجوان نسل کو خاص کر علامہ اقبال کے نظریہ سے روشناس کرانے کے لئے حکومتی سطح پر خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے ،عام تعطیل کا اعلان کر کے حکومت کی ذمہ داری ختم نہیں ہوتی بلکہ اسے ضلع چکوال سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بھی اس سلسلہ میں متحرک کرنا چاہیے کہ وہ اقبال کا پیغام عام کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے۔
