اسلام آباد (عادل عباسی) گزشتہ پانچ سال کے دوران برطانیہ، امریکہ، اٹلی اور فرانس سے پاکستان کے چوری شدہ 1,258 تاریخی نوادرات واپس لائے گئے، تاہم ملک کے اندر قومی ورثے کی چوری اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی تفصیلات سامنے نہ آ سکیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت میں نوادرات کی غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا نظام وضع کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بدھ کو چیئرپرسن سیدہ نوشین افتخار کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت کی کارکردگی اور سابقہ سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت حکام نے بتایا کہ قومی نوادرات کی اصلیت کی تصدیق کے لیے مستند ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور معیاری طریقہ کار متعارف کرانے پر کام جاری ہے، تاہم اسمگلنگ کے مصدقہ واقعات میں ایف آئی آرز، گرفتاریوں اور مقدمات کی پیش رفت کا ریکارڈ پیش نہ کیے جانے پر قومی ورثے کے تحفظ سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔نیشنل لائبریری آف پاکستان میں صفائی، سکیورٹی اور سہولیات کی بہتری کے لیے چار واٹر کولر، 52 لاکرز اور 16 نگرانی کے کیمرے نصب کیے گئے، جبکہ ڈیجیٹل رکنیت نظام کا ابتدائی نمونہ بھی تیار کر لیا گیا۔ کمیٹی نے لائبریری کی تمام لفٹوں کی فعالیت سے متعلق ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملہ ہر اجلاس کے مستقل ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں نیشنل میوزیم آف پاکستان اور مربوط میوزیم کمپلیکس کے قیام میں تاخیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ منصوبے کے لیے ملپور میں 160 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، تاہم منظوری، الاٹمنٹ اور قبضے کی حوالگی کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا۔ منصوبے میں نیشنل ہسٹری میوزیم، اسلامی میوزیم، مسلح افواج کے عجائب گھر اور کورین ریسرچ سینٹر بھی شامل کرنے کی تجویز ہے۔ شکرپڑیاں میں پہلے مختص 8.33 ایکڑ اراضی کا منصوبہ قومی پارک کی حدود میں آنے کے باعث ختم کر دیا گیا۔کمیٹی نے یوم اقبال کی تقریبات کے انتظامات پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو اجلاسوں کی ہدایات کے باوجود وزارت خاطر خواہ پیش رفت نہیں کر سکی۔ وزارت کو ہدایت کی گئی کہ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں، معلوماتی مقابلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو علامہ اقبال کے افکار سے روشناس کرایا جائے اور وزارت اطلاعات کے اشتراک سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں۔
بریکنگ نیوز
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
- ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
- فیصل آباد:سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک
- شیخوپورہ :معمولی تلخ کلامی پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوگیا
- گوجرانوالہ :3 پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
- لاہور: محنت کش بچے پھیری لگا کر کوٹ فروخت کر رہے ہیں۔
