Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی
    • پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز
    • بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد’ زین قریشی کے ہمراہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • مولانا فضل الرحمان کے گرد گھیرا مزید تنگ اسعد محمود کے مالیاتی امور اتہائی مشکوک مہم ورار
    • ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت
    • وزیراعظم کا بڑا فیصلہ’ وفاقی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قیام پر پابندی عائد
    • لاہور ملتان فضائی آلودگی انتہا کو پہنچ گئی موٹروے ١یم 4 اور 5 مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند
    • وادی ناران، جھیل لولوسر، گٹی داس اور سیف الملوک میں برفباری
    • حوثیوں نے مسجدالحرام کے قریب پھر 2 بلیسٹک میزائل داغ دیئے سعودی دفاعی نظام نے فضاء میں تباہ کر دئے
    • امریکا کی ری پبلکن ریاست میں بڑا سیاسی اپ سیٹ، 140 سال بعد پہلی بار سیاہ فام سینیٹر منتخب
    • علاقائی سلامتی اور معاشی اصلاحات میں توازن ناگزیر ہے، سردار مسعود خان
    • صدرآصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں۔
    • یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں تیز کشنر ‘ وٹکوف کی پیوٹن سے ملاقات
    • نئے صوبوں کی بازگشت تیز بانی پی ٹی آئی نے حمایت کر دی زرداری سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
    • نئے صوبے محسن نقوی کے حکم پر نہیں بنیں گے: عظمیٰ بخاری
    • جھیل لولوسرٹاپ پرشدید برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔
    • ٹرمپ کا گرین سگنل جے ڈ ی وینس کا جنگ خاتمے کیلئے براہ راست ایرانی حکام سے ملاقات پر غور
    • شہباز شرییف کی ترک سوڈان فن لینڈ عراقی صدور سے ملاقاتیں وطن واپس روانہ
    • انطالیہ: وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ31 کے موقع پر عراق کے صدر نزار محمد سعید آمیدی ملاقات کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم2026 میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے معدنی وسائل کو مشترکہ دولت اور مشترکہ خوشحالی میں بدلنا چاہتے ہیں۔پنجاب کے دریاؤں میں سونا بہہ رہا ہے۔پاکستان کے لوگوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور زمین میں غیرمعمولی دولت موجود ہے۔پاکستان خود سونے کا خزانہ ہے،یہ دولت صرف برسرزمین ہی نہیں بلکہ زمین کے نیچے بھی موجود ہے۔پاکستان کی قدرتی معدنی دولت کو حقیقی معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پنجاب کی سرزمین میں معدنی دولت کبھی مسئلہ نہیں،اصل مسئلہ زمین اوپر بدانتظامی اورانتشار تھا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چند انتظامی خامیوں کو دورکرنے اورنظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کے حیریت انگیزنتائج سامنے آئے۔وزارت اعلی سنبھالی تو محکمہ معدنیات کا ریونیو10ارب تک تھا لیکن ڈھائی سال میں محکمہ معدنیات کا ریونیو 40ارب ہوچکا ہے۔نظام کی خامیوں کو دور کر کے معاملات کو درست انداز میں آگے بڑھائیں گے تو 40ارب بھی محض آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ زمرد،سنگ مرمر،گرینائٹ،سونا،گلابی یا عام نمک سمیت پنجاب ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالامال سرزمین ہے۔ پنجاب چنیوٹ میں 26کروڑ 15لاکھ ٹن آئرن کے ذخائر موجود ہیں۔پنک سالٹ پہلے خام شکل میں برآمد کیا جاتا تھا،ویلیو ایڈیشن کر نے سے آمدن میں نمایا ں اضافہ ہوا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں بتایا کہ میانوالی اور اٹک کے علاقے کے دریاؤں میں موجود سونے کی مقدار کا سروے اور سٹڈیز کی جارہی ہیں۔دریاؤں میں سونا ہی نہیں بلکہ ساتھ بہہ کر آنے والی ریت میں نایاب زمینی عناصر،معدنیات اور دھاتیں بھی پائی جاتی ہیں۔پنجاب کے دریاؤں میں بہنے والی دولت کے ذریعے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔پنجاب میں موجود معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے منتظر ہیں۔پنجاب کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے سرکایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور سہولتیں مہیا کرنا فرض سمجھتی ہوں۔پنجاب میں سرخ فیتہ اور غیرضروری رکاوٹیں ختم کرکے ون ونڈو فسیلیٹیشن متعارف کرایا گیا ہے۔اب پنجاب میں سرمایہ کار وں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بھٹکنا نہیں پڑتا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے بڑے پیمانے مثبت تبدیلیاں اور سہولتیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔کیپٹل انویسٹمنٹ کو کم کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو لینڈ لیز ایگریمنٹ میں خصوصی رعایت دی جارہی ہیں۔کیپٹل انویسٹمنٹ کو کم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کا سرمایہ مہنگی زمین میں ہی نہ اٹک جائے۔سرمایہ کاروں کو5 ارب تک بلاسود لون بھی فراہم کررہے ہیں،سود حکومت پنجاب ادا کرے گی۔توانائی اور ایندھن کی لاگت بچانے کے لئے سرمایہ کاروں کوانڈسٹر یل اسٹیٹس سولر بیڈزمہیا کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ضلع خوشاب میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ میں کسٹم ڈیو ٹی معاف کی جارہی ہے۔ون ونڈو آپریشن کے تحت پیشگی منظوری کی بجائے لائسنس اور سرٹیفکیٹ وغیرہ کام شروع کرنے پر بھی لئے جا سکتے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع وعریض رقبے پر محیط منرل پراسیسنگ زون مختص کیا گیا ہے۔انتہائی معمولی ماہانہ لیز پر 15سال کے لئے انڈسٹریل اراضی فراہم کی جائے گی۔ایکسپورٹ اورینٹڈ یعنی برآمدات کے لئے مختص صنعتوں کورعایتی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ 100ملین روپے کے قرضے بھی دئیے جارہے ہیں۔100ملین سے 3ارب کے قرضے پر 3فیصداور 3سے 5ارب روپے کے قرضوں پر صرف5فیصد مارک اپ لاگوہو گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنک سالڈ کی ویلیو ایڈیشن کے لئے مالی معاونت کی جارہی ہے۔پنک سالڈ ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کے لئے 50ملین تک بلاسود قرضے آسان اقساط میں 5سال کے لئے دئیے جارہے ہیں۔پنک سالڈ ویلیو ایڈڈ پراڈکٹ کے لئے منافع کی شرح 55فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔پنک سالڈ ویلیو ایڈیشن کے لئے مخصوص پارک میں قائم کیا گیا ہے۔راک سالٹ،لوہے کی کان،پلیسر گولڈ ا ور تعمیراتی سامان جیسی سٹرٹیجک معدنیات کی فزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں موٹروے،ایکسپریس ویزاورہائی ویز رابطہ سڑکوں کا دیگر مواصلاتی نیٹ ورک موجودہے۔پنجاب میں سرمایہ کاروں کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے کسی قسم کی دشوار ی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے تمام سہولیات ڈیجیٹلائزڈ اور آن لائن محض ایک بٹن کی دوری پر ہیں۔پنجاب میں بڈنگ،ورک آرڈر،تجدید لائسنسنگ اور دیگر فیسوں کا نظام آئن لائن ہے۔پنجاب میں آفیشل لیٹرز وغیرہ کا سسٹم بھی فیس لیس اور آن لائن ہے۔ ڈیجیٹلائزڈ نگرانی اور مانیٹرنگ کے لئے ڈرون استعمال کئے جارہے ہیں۔پنجاب میں کوئلے گرینائیٹ، پنک سالٹ اور راک سالٹ کے ذخائرہ موجود ہیں۔ کان کنی کے شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جارہی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور ترقی پسندملک کے طور پر تمام اقدامات کررہا ہے۔ طویل المدتی شراکت داری کے لئے پنجاب میں سرمایہ کار کی سلامتی،حفاظت،سرمایہ کاری کا تحفظ اور اچھے منافع کی ضمانت دیں گے۔پاکستان کے 65فیصد نوجوان آبادی کا قابل قدر اثاثہ ہیں،ہم ایک تعمیری اور نتیجہ خیز مستقبل کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے معدنیات نمونے بھی بطور گفٹ پیش کئے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوہاٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10کے پی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے شہدائ کے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی ا ورتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی شریف نے کوہاٹ کے علاقے دارہ بکاخ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور 18 دہشتگرد ہلاک کر نے والے خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا جیسے خطرناک انفیکشن کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب حکومت نمونیا کی روک تھام کے لیے مفت ویکسینیشن پروگرام، ہسپتالوں میں جدید سہولیات جیسے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ نمونیا کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نمونیا کا عالمی دن ہمیں ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ کسی کو بھی اس بیماری کی وجہ سے اپنی جان نہیں گنوانی چاہیے۔پنجاب کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام (EPI) کے تحت دو سال سے کم عمر تمام بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین بالکل مفت لگائی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرورکروائے۔
    مریم نواز

    Khabrain News

      Keep Reading

      وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی

      بیرسٹر گوہر کی لاہور آمد’ زین قریشی کے ہمراہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کی عیادت

      یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.