تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیل کے شمالی علاقے کفر مندا میں کاروباری مرکز پر مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے
مطابق ہفتے کے روز کفر مندا میں ایک کاروباری مرکز پر مبینہ طور پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور چار افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک 60 سالہ خاتون شدید زخمی ہوئی تھیں۔ طبی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر طبی امداد اور بحالیِ قلب کی کوششیں شروع کیں تاہم وہ بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے دیگر 3افراد میں 50سالہ ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ تیسرے زخمی کو معمولی چوٹیں آئیں۔اسرائیلی طبی امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق زخمیوں کو حیفہ کے رمبام میڈیکل سینٹر اور ناصرت کے اطالوی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور دھماکے کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے پس منظر اور حملے کی وجوہات تاحال زیر تفتیش ہیں۔ فوری طور پر کسی ملزم کی گرفتاری یا حملے کی ذمہ داری قبول کیے جانے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
اسرائیل دھماکہ
بریکنگ نیوز
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
- خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
- ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
- عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
- مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک مندوبین پنڈال میں آرہے ہیں۔
- سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا نیتن یاہو پر وعدوں کی خلاف ورزی کا الزام
- ظالموں کو ظلم سے روکتے حق بات کی طرف کھینچ کر لاتے رہو رائے ونڈ اجتماع سے علماء کا خطاب
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو تربیلا 5 ویں توسیعی پن بجلی منصوبے کے دورہ کے دوران جاری کام کا جائز ہ لے رہے ہیں۔
- پیرو کے پہاڑی علاقے میں قدیم انکا تہذیب کے دور کی نادر مذہبی عبادت گاہ اور پتھر کے مجسمے دریافت
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ایلون مسک کی اینویڈیا سے برطرف جینسن ہوانگ کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی
- لاہور ‘ پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان 10 ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔
