Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • معروف کرکٹ صحافی قمر احمد 88 سال کی عمر میں چل بسے
    • ورلڈ کپ معرکے سے قبل واہی کو کینیڈا میں داخلے سے انکار، آئیوری کوسٹ کو بڑا نقصان
    • میں اپنی شادی کی رات سلامی کے پیسے گننے میں مصروف تھی: عفت عمر
    • هرمز مشن کے پیش نظر اپنے بحری جہاز تعینات کر دیے ہیں: جرمن وزیر دفاع
    • پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کا حصہ بن گئیں
    • مشہور ہارر کردار سمارا مورگن کی وائس آرٹسٹ ڈیوِی چیس دنیا سے رخصت
    • یو اے ای میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
    • گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، اہم سڑکیں بند۔
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اقوام متحدہ: امریکہ اور ایران کے ساتھ عملی اقدامات طے کرنے کا وقت آ گیا ہے
    • اسرائیلی وزیر خارجہ: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف سے تمام رابطے ختم کر دیے جائیں گے
    • کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا
    • موٹروے پر 24 جون کے بعد فائر ایکسٹنگوئشر کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    • گلگت بلتستان میں 5 کروڑ روپے کا ٹراؤٹ فارمنگ منصوبہ شروع
    • وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بطور ثالث امریکہ ایران معاہدے پر دستخط کر دیئے
    • اسپیس ایکس نے ایمازون کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پانچویں سب سے قیمتی کمپنی بن گئی
    • لاہور میں امتیاز سپر مارکیٹ سیل کر دی گئی۔
    • امریکہ نے اتمار بن گویر کا ویزا مسترد کر دیا، میامی کا دورہ منسوخ۔
    • اسرائیل کے ساحل پر جیلی فش کے حملوں میں اضافہ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    2011ءورلڈ کپ فائنل فکس تھا،تہلکہ خیز انکشاف

    By Daily Khabrainجولائی 15, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کولمبو(نیوزایجنسیاں)سری لنکا کے عظیم کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکس قرار دیتے ہوئے فائنل مقابلے کی فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ورلڈ کپ 2011 کو چھ سال بیت چکے ہیں لیکن بھارت کے چیمپیئن بننے کے چھ سال بعد ارجنا رانا ٹنگا نے اس ایونٹ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا فائنل فکس تھا۔یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق کپتان کا یہ بیان سابق عظیم سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ 2009 کے دورہ پاکستان کی اجازت کس نے دی تھی اور اس بارے میں حکام سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔2009 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس میں چند کرکٹرز زخمی بھی ہوئے تھے اور اس حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔رانا ٹنگا نے کہا کہ اگر سنگارا دورہ پاکستان کے حوالے سے تحقیقات چاہتے ہیں تو بالکل ٹھیک ہے لیکن پھر میرے خیال میں اس بات کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے کہ 2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکن ٹیم کو کیا ہوا تھا۔ میرے خیال میں وزیر کھیل کو فٹنس مسائل کے بجائے اس بات پر توجہ دینی چاہیے۔سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان اس رات ممبئی میں ہونے والے فائنل کے کمنٹری پینل میں موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی کارکردگی سے وہ بہت مایوس ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ اس دن کیا ہوا تھا۔، وقت آنے پر ایک دن اس راز پر سے ثبوتوں کے ساتھ پردہ اٹھاو¿ں گا لیکن اس سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہیے۔2011 میں ممبئی یکے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے مہیلا جے وردنے کی سنچری کی بدولت 275 رنز اسکور بورڈ پر سجائے لیکن پھر گوتم گمبھیر اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی شاندار اننگز کی بدولت بھارت نے 28 سال بعد چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا

    مراکش فیفا رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا۔

    لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.