Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وہ لمحہ جب جنرل ضیا ءالحق کے الفاظ سے راجیو گاندھی بوکھلا گئے

    By Daily Khabrainجولائی 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نیٹ نیوز) 1987ءکی فروری کا ایک سرد دن تھا‘ جب بھارت کے دارالخلافہ دہلی میں بن بلائے مہمان کی اچانک آمد کی اطلاع سے کھلبلی مچ گئی۔ راجیوگاندھی کو اطلاع دی گئی کہ پاکستانی صدر ضیاءالحق کا طیارہ نئی دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والا ہے۔ راجیوگاندھی کیلئے یہ اطلاع حیران کن تھی۔ ان دنوں پاکستان اور بھارت کے مابین سردمہری عروج پر تھی۔ کچھاﺅ اتنا بڑھ چکا تھا کہ معاملہ سرحدوں پر فوجی نقل و حرکت تک آن پہنچا تھا۔ بھارتی سرکار نے راجستھان کی سرحد پر فوج کو الرٹ کردیا تھا۔ پاکستان کی پہلی ڈیفنس لائن آئی ایس آئی نے راولپنڈی میں جنرل ضیاءالحق کو بھارتی وزیراعظم راجیوگاندھی کے جارحانہ عزائم کی اطلاع پہنچا دی تھی۔ اس کھچاﺅ اور تناﺅ کے ماحول میں جنرل ضیاءالحق کا طیارہ اڑان بھر کر دہلی آپہنچا۔ بھارتی نیتاﺅں کیلئے حیران کن تو ہونا تھا اندارا اندھی کے مغرور بیٹے راجیوگاندھی کو بتایا ضیاءالحق کرکٹ میچ دیکھنے آرہے ہیں۔ ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم عمران قیادت میں بھارت کے طویل دورے پر تھی۔ سیریز میں پاکستان کو بھارت سے پانچ ٹیسٹ اور 6 ون ڈے کھیلنا تھے۔ دو ٹیسٹ میچ ہوچکے تھے جو دونوں بنا کسی نتیجے کے ختم ہوچکے تھے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا تھا اور ادھر راجستھان میں بھارت پاکستانی سرحدوں سے کھلواڑ کرنے کو بے چین تھا۔ ضیاءالحق کی اس طرح آمد سے اندراگاندھی کے مغرور بیٹے کے غرور کا وزن کچھ اور بڑھ گیا۔ اس نے جنرل ضیاءالحق سے ملنے سے انکار کردیا لیکن بھارتی اپوزیشن اور کابینہ نے راجیوگاندھی کو سمجھایا کہ آپ کے ایسا کرنے سے دنیا کو اچھا پیغام نہیں ملے گا‘ یہ سفارتی آداب کے بھی خلاف ہے۔ بادل نخواستہ راجیوگاندھی ضیاءالحق سے ملنے کیلئے تیار ہوگئے اور جنرل ضیاءالحق کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر چلے آئے۔ ایئرپورٹ پر راجیوگاندھی نے جنرل ضیاءالحق کا سردمہری سے استقبال کیا۔ ادھر جنرل ضیاءالحق مسکرائے جارہے تھے۔ راجیو گاندھی نے جنرل ضیاءالحق کو دیکھے بغیر بے جان مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھا دیا اور اپنے معاون خصوصی سے کہا کہ جنرل ضیاءالحق میچ دیکھنے چنائے جانا چاہتے ہیں‘ ان کا خیال رکھا جائے۔ راجیو گاندھی کا سرد رویہ اور میزبانوں کے ستے ہوئے چہرے بھی ”بن بلائے مہمان“ کے اعصاب چٹخا سکے نہ لبوں سے مسکراہٹ چھین سکے۔ وہ ان سب کے درمیان کھڑے مسکرا رہے تھے۔ پھر فولادی اعصاب کے مالک جنرل ضیاءالحق کی مسکراہٹ نے بھارتی وزیراعظم کی پیشانی عرق آلود کردی۔ چنائے جاتے ہوئے جنرل ضیاءالحق راجیو گاندھی کی طرف بڑھے اور اسی طرح مسکراتے ہوئے گڈبائی کہنے کے بعد گویا ہوئے مسٹر راجیو! آپ پاکستان پر حملہ کرنا چاہتے ہیں‘ کر گزریئے لیکن یاد رکھئے کہ اس کے بعد دنیا ہلاکو خان اور چنگیز خان کو بھول جائے گی اور صرف ضیاءالحق اور راجیوگاندھی کو یاد رکھے گی کیونکہ یہ ایک روایتی نہیں ایٹمی جنگ ہوگی۔ ہوسکتا ہے پاکستان مکمل طور پر تباہ ہوجائے لیکن مسلمان پھر بھی زمین پر باقی رہیں گے لیکن بھارت کے خاتمے کے بعد دنیا میں ہندو ازم کہیں نہیں رہے گا۔ میرے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترنے سے قبل بارڈر سے اپنی فوج واپس ہٹا لو ورنہ اسلام آباد پہنچتے ہی فائر کا لفظ نکلنے کے ذمہ دار تم خود ہی ہو گے۔ کہتے ہیں ضیاءالحق کی اس دھمکی سے راجیوگاندھی کی پیشانی پر پسینے کے خطرے چمکنے لگے جو اس کی اندرونی کیفیت بیان کررہے تھی۔ وہاں موجود راجیوگاندھی کے معاون خصوصی بہرامنم کے الفاظ کو بھارتی میگزین انڈیا ٹو ڈے کا نمائندے راجیوگاندھی سپیشل کی اشاعت میں شامل کرتے ہوئے لکھتا ہے ”میری کمر میں سنسناہٹ دوڑ گئی“ کیا وہ چند لمحے تھے جب ضیاءالحق ایک خطرناک انسان لگ رہے تھے۔ ان کی آنکھیں اور چہرے کے تاثر ایسا بتا رہے تھے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں کر گزریں گے چاہے پورا برصغیر ہی ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں نہ آئے۔ جنرل ضیاءالحق یہ وارننگ دے کر مسکراتے ہوئے کرکٹ میچ دیکھنے چنائے چل پڑے۔ سیلانی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس کے بعد راجیو گاندھی نے راجستھان سرحد پر موجود بھارتی فوج کو کیا حکم دیا تھا راولپنڈی سے گئے طبیب کے نبض پر ہاتھ رکھنے سے ہی اس کے جنگی جنون کا بخار اتر گیا تھا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر

      پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.