ممبئی (شوبز ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے اپنی آنکھیں عطیہ کر نے کا ارادہ ظاہر کر دیا ۔ انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف میں بلکہ میرا خاندان بھی یہ نیک کام کر نے کا ارادہ رکھتا ہے اور مجھے اپنے خاندان کے اس عہد پر فخر ہے ۔ اداکارہ آج کل لوگوں میں اعضا عطیہ کر نے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔انہوں نے “ورلڈ آرگن ڈونیشن ڈے ” پر اعضا عطیہ کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا میں محسوس کرتی ہوں کہ جو لوگ بینائی سے محروم ہوتے ہیں ۔
ہم ان کیلئے کچھ نہیں کر سکتے ، لیکن ان کیلئے اپنے اعضا ضرور عطیہ کر سکتے ہیں ، لہذا میں نے بھی اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے فلم ” کابل ” میں اندھی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور انہوں نے فلم سائن کرنے سے پہلے عہد کیا تھا کہ وہ اپنی آنکھیں عطیہ کریں گی ۔