لاہور(نیوزایجنسیاں)کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے لیگ اسپنر یاسر شاہ سے معاہدہ کرلیا ہے۔پاکستانی اسپنر کیریبیئن پریمیر لیگ کے پلے آف اور فائنلز مرحلے میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاو¿نٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بھی جوہانسبرگ جائنٹس کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان، کامران اکمل، شعیب ملک اور سہیل تنویر سمیت متعدد کھلاڑی کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یاسر شاہ نے 2011 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ایک روزہ ڈیبیو کیا تھا تاہم وہ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔بعدازاں 2014 میں انہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور اپنی عمدہ باو¿لنگ سے جلد ہی دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنا لیا اور وہ تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے باو¿لرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
- کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
- نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
- مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
- پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
- انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
- نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
- پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
- پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
- پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
- ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
- عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
- چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
- ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
- انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
- ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
- پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
- بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
- بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
- غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
