Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستانی کرکٹرز سپاٹ فکسنگ سے بال بال بچ گئے

    By Daily Khabrainاکتوبر 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    pcb
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(آئی این پی)اس بات کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ اب بھی انٹر نیشنل سٹے بازوں کا مافیا پاکستانی کرکٹرز کے تعاقب میں ہے اور ان کی چالیں برقرار ہیں۔دبئی میں اس سال فروری میں پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کردیا گیا لیکن اب بھی سٹے باز کھلاڑیوں کو گھناونے کاروبار میں ملوث کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ترین کھلاڑی سے ایک سٹے باز نے رابطہ کیا اور اسے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک سرکردہ افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کرکٹرز نے فوری طور پر اس کی اطلاع ٹیم انتظامیہ اور اینٹی کرپشن یونٹ کو دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے ہوٹل میں ہونے والی پیشکش کے بعد کھلاڑی رات بھر سو نہیں سکا لیکن صبح اس نے پیشکش کو رپورٹ کرکے ذمے داری کا ثبوت دیا۔اس نئی پیشکش کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس آئی سی سی اور بر طانوی کرائم ایجنسی کے توسط سے مصدقہ اطلاعات تھیں کہ سٹے بازوں کا نیٹ ورک اب بھی پاکستانی کرکٹرز کے پیچھے ہے اور انہیں دولت کی چمک دکھا کر ان کی آنکھیں خیرہ کرنا چاہتے ہیں۔ان اطلاعات کے بعد جب پاکستانی ٹیم لاہور سے دبئی پہنچی تو اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ کھلاڑیوں پر کر فیو ٹائمنگ دوبارہ لاگو کردیا جائے۔

    مکی آرتھر کے کوچ بننے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے کر فیو ٹائمنگ ختم کردیا گیا تھا۔ دبئی میں پاکستانی ٹیم ایک ہفتے کے لئے ابوظہبی گئی۔ تاہم اس کے بعد ٹیم ایک ہی ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے۔نئے کر فیو ٹائمنگ کے مطابق میچ سے قبل کھلاڑیوں کو رات ساڑھے گیارہ بجے اپنے کمروں میں واپس آنا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی تاخیر سے آتا ہے تو اس کی اطلاع پیشگی ٹیم انتظامیہ کو دے گا۔دبئی ہوٹل سے متصل شاپنگ مال اور سنیما بھی ہیں۔ کھلاڑی اکثر اپنے اہل خانہ کے ساتھ شاپنگ مال میں دکھائی دیتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹر کو نئی پیشکش کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اور کھلاڑیوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔ کھلاڑی بھی کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں

    \

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی

      رضااللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 4 سے زائد چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

      امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.