Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • سپارکو کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک 2026 ،4 سے 10 اکتوبر تک منایا جائیگا
    • سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن ‘ افسران ‘ اہلکاروں کیخلاف مہم جاری
    • غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 2 فلسطینی شہید
    • حنا جاوید قتل کیس’ مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلئے دوسرا خط
    • عراق کا ایران کیساتھ3 سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان
    • ایل ڈی اے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیرات روکنے میں دن رات کوشاں ہے:ترجمان کا موقف
    • پوتن، زیلنسکی ملاقات کا امکان نہیں،روسی صدارتی محل
    • سہیل آفریدی، جنید اکبر یا جو بھی نااہل ہوجائے لانگ مارچ تو ہوگا:جنیداکبر
    • 17 ستمبر تک بارشوں کی نوید
    • پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ صرف عالمی حالات نہیں حکومتی نا اہلی بھی ہے شاہدآفریدی
    • نئے صوبوں کا معاملہ قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے:چودھری شجاعت حسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی حکام کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستانی سکیورٹی حکام کوئی خطرہ مول لینے کے لئے تیار نہیں اس لئے لاہور میں سری لنکا کے کھلاڑی ایک دن میں میچ کھیل کر وطن واپسی کے لئے اڑان بھریں گے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف میچ سے چند گھنٹے پہلے اتوار کی صبح لاہور پہنچے گی، مہمان ٹیم لاہور آمد کے چند گھنٹے بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کھیلے گی اور میچ کھیلنے کے چند گھنٹے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔لاہور میں مہمان ٹیم کی میچ سے قبل نہ پریس کانفرنس رکھی گئی ہے اور نہ مہمان کھلاڑی پریکٹس کریں گے جب کہ میچ کھیلنے کے بعد کھلاڑی پیر کی صبح ساڑھے 3 بجے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوجائیں گے۔تین مارچ 2009 کو لاہور کے لبرٹی چوک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سری لنکا کی ٹیم پہلی بار لاہور آرہی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا جس کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دونوں ٹیمیں الگ الگ پروازوں سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گی۔سری لنکن ٹیم ابوظہبی سے اور پاکستانی ٹیم دبئی سے لاہور پہنچے گی۔علی الصبح لاہور پہنچنے کے بعد شام ساڑھے سات بجے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا میچ کھیلا جائے گا، کھلاڑی صبح لاہور پہنچنے کے بعد آٹھ سے دس گھنٹے آرام کر سکتے ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے میچ کو دیکھنے کے لئے آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلڈیزاڈ، دو سیکیورٹی آفسیر اور ایک اینٹی کرپشن آفیسر بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔کرکٹ سری لنکا کے سربراہ سوماتھی پالا اور ایشیائی ملکوں کے سربراہ بھی لاہور پہنچ رہے ہیں جب کہ لاہور میں میچ سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں نشتر اسپورٹس کمپلیکس کا پورا علاقہ 25 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔29 اکتوبر کو میچ مکمل ہونے تک لبرٹی چوک سے فیروز پور روڈ تک عام ٹریفک کی آمد مکمل طور پر بند رہے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت نے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی لینے سے انکار کردیا

      بھارت ساتویں دفعہ ویمنز ایشیا کپ چیمپئن بن گیا

      کیمی اینٹونیلی کی شاندار فتح F1 ٹائٹل لیڈ مزید مضبوط

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.