تازہ تر ین

عثمان شنواری 6 ماہ کیلئے کرکٹ میدانوں سے باہر

لاہور( نیوزایجنسیاں) ویسٹ انڈیز کے تاریخی دورہ پاکستان سے قبل ٹیم پاکستان کو دھچکا، عثمان خان شنواری کی انجری بگڑ گئی، ڈاکٹرز کی جانب سے فاسٹ باو¿لر کو چھ ماہ کے لئے کرکٹ سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف لاہور کے ٹی ٹونٹی میں ان فٹ عثمان شنواری کی جگہ محمد عامر نے ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔عثمان شنواری کمر درد کی وجہ سے پہلے بھی دو برس کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے، عثمان شنواری نے سری لنکا کے خلاف کیرئیر کے دوسرے ہی ون ڈے میں 21 گیندوں پر پانچ شکار کر کے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔ فاسٹ باو¿لر ویسٹ انڈیز کے متوقع دورہ پاکستان اور گرین شرٹس کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain