Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ناراضگی ختم ،تعلقات بحال،گرین سگنل مل گیا؟

    By Daily Khabrainنومبر 6, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz sharif
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(حسنین اخلاق سے) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کی میاں نواز شریف کے ساتھ ناراضگی ختم ہوگئی ہے اور ان کے سابقہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں، ان ذرائع کے مطابق بعض حلقوں نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں جانب پیغام رسانی کرکے معاملات ٹھیک کرالئے، سعودی حکومت خصوصاً شاہ سلمان بن عبدالعزیز یمن کے معاملے پر پاکستانی سیاستدانوں کی تنقید اور مخالفت کی وجہ سے نواز شریف سے ناراض تھے، سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اسے موجودہ حکومت سے جس حمایت کی توقع تھی اس کا عشر عشیر بھی سامنے نہیں آیا، سعودی عرب کی درخواست پر اس سے زیادہ اقدامات پیپلز پارٹی کی حکومت نے کئے تھے، خصوصاً یمن کے معاملات کو پارلیمنٹ میں لے جانا ان کی ناراضگی سب سے بڑی وجہ تھی، خادم حرمین الشرفین کی ناراضگی کا پیغام کچھ مشترکہ پاکستانی اور سعودی دوستوں نے سابق وزیراعظم کو اس وقت پہنچایا تھا جب وہ سعودی عرب میں موجود تھے، ان مشترکہ دوستوں نے دونوں طرف مسلسل رابطہ رکھا اور صورتحال کو معمول پر لانے میں کامیاب ہوگئے، ان مشترکہ دوستوں کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے میاں نواز شریف کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد مرحوم کی سیاسی بصیرت کو اپنائیں اس حوالے سے کسی اور کی نقل کرنے کی بجائے میاں محمد شریف مرحوم کی سیاست ان کے لیے بہترین نمونہ ہے اگر وہ اسی طرح ملکی اداروں اور دوست ممالک کو نظرانداز کرتے رہے تو ان کے ساتھ ساتھ سعودیہ عرب پاکستان میں ایک دوست سیاسی قوت سے محروم ہوجائے گا۔میاں نواز شریف کی جانب سے جوابی پیغام کے بعد سعودی شاہ کے حکم پر امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن ح±مید کو خصوصی طور پر پاکستان کی کابینہ میں دعا کے لیے بھیجا گیا ۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ن لیگی حکومت کے درمیان تعلقات کی خرابی کا آغاز سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کی تقرری کے حوالے سے حکومت پاکستان کی دوغلی پالیسی کے باعث ہوا جب سابق وزیردفاع خواجہ آصف کی جانب سے ان کی تقرری حکومت کی مرضی سے ہونے کی نوید دی گئی اور بعد ازاں اس سے موقف سے انکار کردیا گیا جبکہ اس ناراضگی کا نقطہ عروج یمن پالیسی کو پارلیمان میں لے جانا تھا جس کے بعد سعودی برسراقتدار طبقہ میں اس حوالے سے شدید غصے کا برملا اظہار کیا گیا۔ سعودی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف کو یہ یقین بھی دلوایا گیا ہے کہ بطور دوست ملک سعودی عرب پاکستانی سیاست کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور اس ضمن میں پاکستانی اداروں سے مسلسل رابطے میں بھی ہے اوریہاں موجود اپنے سفارتکاروں سے بھی مسلسل رپورٹیں منگوائی جارہی ہیں کیونکہ سعودی شاہی خاندان میں عمران خان کے حوالے سے جو خیال موجود ہے اسے بھی مقتدر حلقوں تک پہنچایا جائے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

      محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان

      شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.