قصور(بیورورپورٹ) قصورشہر میں ایک اور معصوم بچی کو مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ اعظم خاں کے (ا)کی سات سالہ معصوم بیٹی گزشتہ روز گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگئی جس کی تلاش کے لیے شہر کی مختلف مساجد میں ناصرف اعلانات کرائے گئے بلکہ اہلخانہ اور محلہ دار بچی کی تلاش میں گلی گلی بھٹکتے رہے تاہم ساری رات تلاش کے باوجود بچی (ک)کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس پر بچی کے رشتہ داروںنے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو بھی اطلاع کی بتایا گیاہے کہ صبح کے وقت بچی بیہوشی کی حالت میں لکڑی کے ایک ٹال کے گردمیں ملی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچایا گیا بتایا گیا ہے کہ بچی کے جسم پر تشددکے نشان ہیں اور اسے نامعلوم ملزمان نے اغواءکرنے کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور اس امر کی تصدیق میڈیکولیگل میں بھی ہوگئی ہے پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے اغواءاور زیادتی کامقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد بچوں کے اغواءزیادتی اور قتل کے واقعات میں ہونیوالے ایک اور واقعہ کے اضافہ نے شہر میں پھر سے خوف وہرا س پھیلا دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا۔
- شمالی اٹلی میں جنگلات کی آگ بھڑکنے کے باعث کم از کم 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں مصر بھی دفاعی معاہدے میں شامل ہو سکتا ہے۔
- جاپانی نوجوان نے کتے جیسی مشاہبت کےلئے 2.7 ملین ڈالر خرچ کر دیے
- لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
- پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
- ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
- 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
- نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
- امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
- فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
- سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
- "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
- بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
- پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
- اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
- ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
- سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
