All posts by Daily Khabrain

راﺅ انوار سے ساہیوال تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری لوگوں کو مقابلے میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا۔شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راﺅ انوار سے ساہیوال واقعہ تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جسے ریاست یا پچھلی حکومتوں نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ الٹا اس کی حوصلہ افزائی کی۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور ہر کسی کے احتساب کو مضبوط کررہے ہیں، اور حکومت میں ہوتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس انکاﺅنٹر سلسلے کو اب ختم کریں۔

پاکستان کی کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارت کو دورے کی دعوت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور معاہدے پر مذاکرات کے لیے بھارتی حکومت کو دورے کی دعوت دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کو بھجوا دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کے لیے وفد جلد اسلام آباد بھیجے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان 2019 ءمیں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے کیوں کہ اسلامی اصول تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائد اعظم کے وڑن کے مطابق پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان علاقائی امن و ترقی کےلیے کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل کو کرتار پور پر فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ تحصیل شکر گڑھ میں واقع گوردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بھارتی وزیروں پر مشتمل وفد، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔ میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا اور ایکشن کرکے دکھاﺅں گا،عثمان بزدار

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میں کسی کو اٹھاکر اس طرح پھانسی نہیں لگاسکتا اور جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے، پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق خلیل کے خاندان کیساتھ ہیں، متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔صحافیوں کے تند و تیز سوالات کا جواب دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ جو بھی واقعہ ہوتا ہے، میں کسی کو اٹھاکر اس طرح پھانسی نہیں لگا سکتا، اس کی انکوائری رپورٹ آنے دیں، کل شام 5 بجے تک رپورٹ کا انتظار کریں پھر مجھ سے سوال کریں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کل شام 5 بجے جے آئی ٹی کی رپورٹ مل جائے گی اور اسی وقت دوبارہ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا، میں اس معاملے کو خود دیکھوں گا اور ایکشن کرکے دکھاﺅں گا۔پرانے پاکستان اور نئے پاکستان کی جے آئی ٹی میں واضح فرق نظر آئے گا، آپ دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کچھ کیا ہے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ساڑھے تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کو سیاسی دباﺅ سے آزاد کیا ہے، پولیس اور انتظامیہ کو مضبوط کریں گے، پولیس کا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اسے عوام دوست رویہ اپنانا چاہیے، سابق دور میں پولیس اور انتظامیہ کیساتھ جو کچھ ہوتا تھا ہم نے نہ وہ کیا ہے، نہ کریں گے، اصلاحات لاکر چیزوں کو بہتر بنایا جائے۔

سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو عبرتناک سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار افراد کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر عوام کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ قطر کے دورے سے واپسی کے بعد واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملے گی۔عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے واپسی پر پنجاب پولیس کے ڈھانچے کا مکمل جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات لانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔واضح رہے ہفتے کو ساہیوال میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد، بالائی علاقوں میں برفباری

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ کراچی میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گلستان جوہر میں 29، نارتھ کراچی میں 6 ، ناظم آباد میں 10، پی ایف بیس، فیصل اور مسرور بیس کے گرد و نواح میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد، میرپور خاص اور ٹنڈوالہ یار میں بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پنجاب کے شہر لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، وہاڑی، بورے والا، میلسی اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔بلوچستان کے بالائی پہاڑی اور میدانی علاقے برفیلی ہواو¿ں کی لپیٹ میں آگئے، وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 اعشاریہ 5، قلات میں منفی 3، دالبندین میں منفی ایک، ڑوب میں 2، پنجگور 3، سبی 4، اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے، میاندم اور مرغزار کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہورہی ہے، شدید ترین برفباری سے کالام اتروڑ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ضلع غذر میں تین روز سے برفباری ہورہی ہے جس کے بعد باعث بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی بدستور بند ہیں اور کئی دیہات میں خوراک، ادویات اور اشیائے خرد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی۔جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن میں درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے اور آج پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور ڈویڑن، سرگودھا، فیصل ا?باد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، میرپور خاص اور ٹھٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے اور برفباری سے برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالت درخواست پر جلد سماعت کرے گی، مجھے اپنی کامیابی کا بھی یقین ہے۔تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے اربوں کے اثاثے ہیں، یہ بہت بڑا کیس ہے اور ہمارے پاس کئی ثبوت موجود ہیں، اب کیس عدالت میں ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہیے، جیسے ہی کیس پر کارروائی آگے بڑھے گی ہم میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔ تاہم تحریک انصاف کی جانب سے بعد میں اس درخواست کو واپس لے کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

لاہور( ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویڑنل بینچ نے نواز شریف کی سزا معطلی اور اپیل کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اثاثوں کے اصل مالک نہیں اس کے باوجود انہیں سزا سنائی گئی اور احتساب عدالت نے فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر سنایا۔خواجہ حارث نے استدعا کی کہ اپیل پر سماعت تو دیر سے مقرر ہوتی ہے اس لیے پہلے سزا معطلی کی درخواست سنی جائے، جس پر عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ریکارڈ آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھیں گے، فی الحال اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کو الگ نہیں کر رہے، ضرورت محسوس ہوئی تو اپیل اور سزا معطلی کی درخواست الگ کر دیں گے۔عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 7 سال قید کا حکم دیا تھا۔

پاکپتن: ضلع کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2 ملزمان، کلرک جاں بحق

پاکپتن( ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن کی ضلع کچہری میں مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک کلرک بھی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کے خلاف قتل، ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمات درج تھے۔ملزمان آج پیشی پر آئے تھے، تاہم جب وہ وکلائ کے چیمبرز کے قریب پہنچے تو گھاٹ لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آکر ایک کلرک بھی جاں بحق ہوا۔واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔دوسری جانب واقعے کے خلاف وکلائ نے احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 16 جنوری کو ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے اسی روز درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا منظور کی تھی۔پیر کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد استدعا کو مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا

سری نگر( ویب ڈیسک ) بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کی آڑ میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اس دوران قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔دوسری جانب بھارتی فوج کے ہاتھوں 21 جنوری 1990 میں سری نگر کے گاو¿ قدل پ±ل پر 50 سے زائد مظاہرین کے قتل عام کی یاد میں ا?ج حریت رہنماو?ں کی اپیل پر سری نگر میں مکمل شٹر ڈاو?ن ہڑتال کی جارہی ہے اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ادھر قابض بھارتی فوج نے گاو?قدل قتل عام پر احتجاج کو روکنے کے لیے حریت پسند رہنما یاسین ملک کو سری نگر میں ا±ن کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دیگر حریت رہنما پہلے ہی نظر بند ہیں۔