جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی بلے بازوں کی تیز اور شارٹ گیندوں پر مسئلے کا حل کرنے کی کوشش کریں گے۔جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 107 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز 0-3 سے اپنے نام کر کے مہمان ٹیم کو لگاتار دوسری مرتبہ کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ستمبر میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنی مہم کے آغاز سے…
Author: Daily Khabrain
بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں کینیڈین شہری کو سزائے موت سنادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق کینیڈین شہری رابرٹ کو 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور رابرٹ کو جرم ثابت ہونے پر 2016 میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ پراسیکیوٹر نے قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی اپیل کی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔ چین میں منشیات اسمگلنگ کیس میں کینیڈین شہری کی سزائے موت پر کینیڈا نے اظہار تشویش کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا…
منیلا(ویب ڈیسک) فلپائن کے ایک اسکول کی نویں جماعت کے بچے کرسمس کی چھٹیوں کے بعد جب اسکول پہنچے تو کلاس میں ہر ڈیسک پر موجود ہر بچے کی تصویر دیکھ کر پوری کلاس حیران رہ گئی۔فلپائن کے شہر سابویاﺅ کے ریڈیمر اسکول میں انگریزی پڑھانے والی مس روزلین برکوما نے پورے ماہِ دسمبر خاموشی سے اپنے طالب علموں کی تصاویر بنانے کا کام جاری رکھا یہاں تک کہ موسمِ سرما اور کرسمس کی چھٹیوں تک وہ تمام 27 طلبا کی تصاویر بنا چکی تھیں۔چھٹیوں کے بعد روزلین اسکول جلدی آگئیں اور ہر بچے کی ڈیسک کے آگے اس کا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی تقریر سے پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں اس وقت گرما گرمی پیدا ہوئی جب قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے۔فیصل واوڈا کے تقریر شروع کرتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا لیکن وفاقی وزیر نے اپنی تقریر جاری رکھی۔فیصل واوڈا نے شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل…
بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد چین پہنچ گئے جہاں وہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ کل پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔افغان میڈیا کے مطابق زلمے خیل کی زاد کی بیجنگ میں چینی حکام سے ملاقات میں افغان امن سے متعلق بات ہوگی۔زلمے خیل زاد نے بیجنگ پہنچنے پر سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ افغان امن عمل میں چین کا کردار اہم ہے، میں یہ جاننے کا منتظر ہوں کہ چین اور امریکا مل کر کس طرح کام کرسکتے ہیں۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا…
لندن(ویب ڈیسک) یورپی ممالک میں شدید سردی کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں گزشتہ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے، خراب موسم کے باعث اسکول بند پڑے ہیں جب کہ دور دراز علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 26 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گرگیا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصورہیں۔البانیہ میں 2 ہزار کے قریب فوجی اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں، آسٹریا میں بھی فوجی ہیلی کاپٹر نے 66…
بھوپال(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔بھوپال فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹینٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع…
تہران(ویب ڈیسک) ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب بوئنگ طیارہ 707 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، مقامی میڈیا کے مطابق بوئنگ 707 کارگو طیارے میں 16 افراد سوار تھے جس میں سے صرف فلائٹ انجینئیر معجزانہ طور پر بچ گیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق حادثہ تہران کے کاراج ایئر پورٹ کے قریب سفا دشت نامی علاقے میں پیش…
جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشین حکام نے ڈھائی ماہ قبل سمندرمیں گرنے والے طیارے کا وائس ریکارڈ ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر برائے میری ٹائم رضوان جمال الدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت کو نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بحیرہ جاوا میں گرنے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے، اس کے ساتھ ہی کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔انڈونیشیا کی نجی ہوائی کمپنی لائن ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 29 اکتوبر2018 کو جکارتہ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم چیئرمین نیب کے سامنے کیوں جائیں انہیں خود پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم چیئرمین کے سامنے پیش ہوں، ہم ان کے سامنے کیوں جائیں؟ چیئرمین نیب کو چاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوں، حکومت کومشورہ ہے کہ نیب کو ٹائٹ کرے،تاکہ ملک چلنے لگے۔سابق صدر نے کہا کہ مجھے نیب کو کوئی ڈر نہیں، میں نے بہت نیب دیکھے ہیں،…