اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جتنے بھی اقدامات اٹھائے وہ حدود سے تجاوز نہیں تھے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے، 85 فیصد کیسز نمٹائے گئے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا، ہم نے جتنے بھی اقدامات اٹھائے وہ حدود سے تجاوز نہیں تھے، قانون کے دائرے میں رہ کر انتظامیہ کو ہدایات دیں، جب شعبہ صحت نے صحیح طریقے سے کام نہ کیا تو ان کی رہنمائی کی گئی۔چیف جسٹس نے کہا کہ انتظامیہ…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی سزا کالعدم قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل خارج کر دی ہے اور تینوں کی ضمانت برقرار رکھی گئی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں ایون فیلڈریفرنس میںسزامعطلی کیخلاف نیب اپیل کی پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماع کی۔ جس دوران راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا،رفیق رجوانہ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سماعت کے دوران استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت منسوخی کے قواعد سے متعلق بتائیں۔…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شریف خاندان نے 3 نسلوں اور 3 دہائیوں کے ذاتی کاروبار کا حساب دیا لیکن نیب نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر امتحان سے سرخرو ہوں گے کیونکہ ا±ن کی نیت صاف ہے، نواز شریف اور شریف خاندان نے 3 نسلوں اور 3 دہائیوں کے ذاتی کاروبار کا حساب دیا،…
لاہور(صدف نعیم )پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد چینل فائیو سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر کابینہ کے اجلاس منعقد کر ینگے۔پنجا ب اسمبلی عوامی مفا د کے لئے ریکارڈ قا نو ن سا زی کر یگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر وزیر کی کا رکر دگی کا خو د جا ئزہ لے رہاہوں۔پروٹو کول خود لو نگا نہ اپنے وزراءسے اس کی امید رکھونگا۔ہمارا دامن صاف اور عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاﺅں گا،کچھ عرصہ بعد عوام خو د محسو س کرینگے کہ نہ…
پشاور(ویب ڈیسک) مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیءاور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ڑوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔چینی شہری ڑوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا…
جوہانسبرگ (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 381 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم شدید مشکلات سے دوچار رہی۔جوہانسبرگ ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا لیکن بابراعظم 21 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے کپتان سرفراز احمد بھی…
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بہو بھی مسلم لیگ (ن) کے دفاع میں میدان میں آگئیں اورپہلی بار سیاسی معاملات میں انٹری ڈال دی، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ بیان میں پی ٹی آئی کےوزرائ کے لیے کہا کہ یہ کیا مسلم لیگ ن کے سیاستدانوں کامقابلہ کریں گے۔تفصیلات مطابق بیگم سلیمان شہباز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کیا وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان مفتاح اسماعیل سے معاشیات پر بات کرسکتے ہیں؟کیا وفاقی وزیر مراد سعید شاہدخاقان عباسی سے اکنامک گروتھ اورانویسٹمنٹ پالیسی پر دلائل کیساتھ بات کرسکتے ہیں ؟کیا وفاقی وزیر فیصل…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران کان کی ہمشیرہ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے آئی تو اس موقع پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کیے جس پر انہوں نے جوابات بھی دیئے۔تفصیلات کے مطابق صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنائی ہیں ؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی پاکستان میں بہت خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں، میری سلائی مشینوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،جب خاتون کام کرتی ہے،توہم اسکی سلائی مشینوں کابھی مذاق اڑاتے ہیں،سلائی…
لاہور (ویب ڈیسک ) فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال رندھاوا نے 14 فروری کو ’ مذہبی روایات کے فروغ ‘ کےلیے ’ سسٹرز ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلر اور یونیورسٹی کے دیگر اراکین کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے تحت ’ سسٹرز ڈے ‘ کے موقع پر کیمپس میں موجود طالبات کو اسکارف اور عبایا تحفے کے طور پر دیے جائیں گے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ وہ پریقین نہیں کہ سسٹرز ڈے منانے کی تجویز کو سراہا جائے گا یا نہیں لیکن ان کا ماننا تھا کہ یہ…
اسلام آباد (ویب ڈیسک )کتنی چینی کا استعمال جسم کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب مختلف ماہرین مختلف اعدادوشمار کے ساتھ دیں گے۔مگر امریکی محکمہ صحت یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ہدایات گزشتہ دنوں جاری ہدایات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50 گرام چینی کا استعمال کرنا چاہئے۔یہ تعداد 4 چائے کے چمچ یا سافٹ ڈرنک کے ایک کین سے کم کچھ کم ہوتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کا بھی کہنا ہے کہ روزانہ 25 گرام یا چھ چائے کے چمچ چینی کا استعمال طبی لحاظ…