Author: Daily Khabrain

مشی گن (ویب ڈیسک ) ماہرین نےانکشاف کیا ہےکہ فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کا حد سے زائد استعمال لوگوں میں غلط اور بسا اوقات پرخطر فیصلوں کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ جرنل ا?ف بیہیویئر ایڈکشنس میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں سوشل میڈیا اور غلط فیصلوں کے درمیان تعلق واضح کیا گیا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈار میشی اور ان کے ساتھیوں نے یہ سروے کیا ہے۔ مطالعے میں 71 افراد شرہل پوئے جس میں فیس بک پر زیادہ وقت…

Read More

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ایل این جی درآمد کرنے والی کمپنیوں میں رابطے کا فقدان بھی ملک میں گیس بحران کی بڑی وجہ بنا، یہ انکشاف وزیر اعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک ہونیوالے معاہدوں کو چار، چار کمپنیوں کی بجائے پاکستان میں ایک ہی کمپنی کو ذمہ داری دی جائے۔ذرائع کے مطابق ملک میں گیس بحران پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا تو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ میں سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز دی ہے۔ رپورٹ…

Read More

اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح امیرترین شخصیات موجود ہیں، جن کی دولت کا اندازہ اربوں ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔ 2019 کی شروعات میں سامنے آنے والی نئی فہرست میں پاکستان کے امیرتین افراد میں شاہد خان گزشتہ سال کی طرح پہلے مقام پر ہیں، ان کی دولت تقریبا 7.2ارب ڈالر ہے۔اس فہرست میں سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے نام بھی شامل ہیں۔دوسر ے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت بیسٹ وے گروپ اور یو بی ایل کے مالک انور پرویز ہیں، جن کی کل دولت 3.8ارب ڈالر ہے۔تیسرے نمبر پر…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک ) درا?مدی ڈائپرز کی ویلیو ایشن کم ہونے سے حکومت کو درا?مدی ڈیوٹی میں نقصان کے علاوہ مقامی انڈسٹری شدید متاثر ہورہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 3 برسوں سے درا?مدی ڈائپرز کی ڈیوٹی میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ایسا ناقابل فہم ہے کیونکہ دیگر تمام عوامل جیسے قیمت، خام مال کی لاگت اور روپے کی شرح تبادلہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کسٹمز درا?مدی ڈائپرز کی قیمت ویلیوایشن کرتا ہے۔ اسی طرح کم سے کم ویلیوایشن درا?مدی ڈائپرز کی متعین ہے جو مختلف ملکوں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) افغان طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات میں امریکا کی جانب سے دو اہم مطالبات رکھے گئے ہیں کہ افغانستان میں امریکی فوجی اڈے موجود رہیں گے، نیز اس بات کی ضمانت دی جائے کہ افغان سرزمین مغرب کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بدلے میں امریکا اور اس کے مغربی و عرب اتحادی امن معاہدے کے بعد افغانستان کی تعمیر اور بحالی کے لیے بھاری مالی امداد فراہم کریں گے۔ طالبان اگرچہ افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں مگر حال ہی میں متحدہ…

Read More

طرابلس (ویب ڈیسک )اسرائیلی جیل میں 16 سال سے قید بیٹے کی رہائی کی منتظر فلسطینی ماں بیٹے کو دیکھتے ہی چل بسی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الحاجہ ام ابراہیم الخطیب کا بیٹا کامل الخطیب 16سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہا۔ حال ہی میں اس کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ بیٹے سے ملنے کے بعد بیمار فلسطینی خاتون نے کہا کہ اس کی جینے کی ایک ہی تمنا تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو رہا ہونے کے بعد اپنے سامنے دیکھنا چاہتی تھی، اب میری یہ خواہش پوری ہوگئی۔ اس کے چند گھنٹے کے بعد خاتون اسپتال…

Read More

نئی دہلی( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیراورپنجاب کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی اب پاکستان کے حق میں نعرے لگنا شروع ہوگئے ہیں۔بھارت میں بڑھتے ہندو جنونیت اور جنگی اشتعال انگیزی کے باعث جہاں مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک پھل پھول رہی ہے وہیں اب بھارت کے اپنے علاقوں میں پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی دارالحکومت میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے فوجی پریڈ کی ریہرسل کے دوران سینکڑوں فوجیوں کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے انڈیا…

Read More

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے پانچ بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا۔ یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں ا±جھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق گڈکری نے کہا کہ دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔ اس سے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو…

Read More

لاہور (صباح نیوز) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیلئے ایک اور آزمائش ہے، ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کے الزام پر مبنی ایک اور کیس تیار ہو گیا۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیلئے نئی مشکل پیدا ہوگئی، نیب نے شریف خاندان کے خلاف ایک اور کیس کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے منتقلی کا الزام ہے۔ نیب حکام نے کئی افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے۔ نیب پہلے ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار گرفتار، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر بھارتی حکام نے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرا کے چھوڑ دیا، پاکستان نے بھارتی حکام سے شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے احتجاج پر پاکستانی سفارتی اہلکار کو رہا کردیا گیا لیکن اس کو رہا کرنے سے پہلے اس سے ایک نوٹ پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔ پاکستان نے بھارت کی اس حرکت پر شدید…

Read More