Author: Daily Khabrain

کراچی (ویب ڈیسک )ملک کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ انڈیپنڈینٹ مانیٹرنگ بورڈ (ا?ئی ایم بی) کے اجلاس میں حکام نے اس حوالے سے نشاندہی کی۔ حکام کے مطابق پاکستان کے 9 علاقوں کے سیوریج سسٹم میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی، ان علاقوں میں کراچی کے گڈاپ، کورنگی، لاہور، بنوں، قلعہ عبداللہ، پشاور، پشین، کوئٹہ اور راولپنڈی کے علاقے شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ 16 مقامات پر پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جب کہ کراچی میں گڈاپ یوسی 4 اور کورنگی یوسی 6 کے سیوریج میں وائرس موجود ہے۔ ترجمان…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی اے سی کا ممبر بننے کا اہل ہوں، 8 بار وزیر رہا ہوں، پی اے سی، فارن اافس انٹرنیشنل افیئرز، میڈیا کا بھی تجربہ رکھتا ہوں وزیر قانون کو خط لکھا ہے کہ وزیر پی اے سی کا ممبر بن سکتا ہے، تحریک انصاف سے بھی توقع رکھتا ہو ںکہ پی اے سی میں اپنا ایک ممبر کم کر کے مجھے اس کی جگہ رکھیں۔ فروغ نسیم کا ایک دو دن میں…

Read More

چین (ویب ڈیسک ) چین میں جدیدفنِ تعمیرات کا شاہکار پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پل 35 دن میں مکمل کرکے شنگھائی کے ایک پارک میں نصب کر دیا گیا۔ دورِ جدید میں نت نئی ایجادات انسانی عقل کو حیران کر دیتی ہیں ، ایسی ہی ایک انوکھی ایجاد تھری ڈی پرنٹنگ ہے۔چینی شہر شنگھائی میں بھی ماہر انجینئرز نے پہلا تھری ڈی پرنٹڈ پیڈیسٹرین برج یعنی ایسا پل جس پر پیدل چلا جائے ، تیار کیا گیا ہے۔اس پل کی تنصیب شنگھائی کے ایک مقامی پارک میں کی گئی ہے۔پل کی پرنٹنگ کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ…

Read More

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم 83 میں اپنے کردار کےلئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے فلم 83 کےلئے تیاری کرتے ہوئے بنائی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شاندار سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔فلم میں رنویر سنگھ بھارتی کرکٹر کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی بھارتی کرکٹ ٹیم کے 1983 میں پہلے ورلڈ کپ جیتنے پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہیں۔

Read More

لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صنم چوہدری اور نورحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم بینوں کی محبت کا شکریہ جنہوں نے ہماری کاوش کو سراہا رہے ہیں، ”جیک پاٹ“ جیسی فلم کے ذریعے ڈبیو کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلم ہر فنکار کا ڈریم ہوتا ہے،آفرز تو کافی ہورہی تھیں مگر کرداروں سے مطمئن نہیں تھے ۔ اس لئے جب فلمساز خرم ریاض نے فلم ”جیک پاٹ“ کے لئے کہا تو اس کی کہانی اور کرداروں نے بے حد متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ صنم چوہدری…

Read More

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی فلم ”کے جی ایف“ کا جادو پاکستانی باکس آفس پر بھی چل گیا ، فلم کا شاندار بزنس جاری ۔سنسنی خیز ایکشن مناظر سے بھرپور فلم سونے کے اسمگلروں کی باہمی رقابت اوراقتدار کے حصول کیلئے لڑائیوںکا احاطہ کرتی ہے ۔ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بھارتی فلم ” کے جی ایف“پاکستانی شائقین کی توجہ میں کامیاب رہی ۔ سونے کی سمگلنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی دشمنی پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردارکناڈرا سپر سٹار یش اور سریندھی شیٹھی نے اداکئے ہیں ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق اسکی مقبولیت میں ذرہ برابر کمی واقع نہیں ہوسکی۔…

Read More

لاہور(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارارشد وارثی اور سارہ لورین کی کامیڈی بالی وڈ فلم ” فراڈ سیاں “ کے نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلئے۔ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر پرکاش جھا کی فلم میں سورب شکلا بھی دکھائی دینگے ۔پاکستانی فنکارہ سارہ لورین کی بالی وڈ کی کم بیک فلم ” فراڈ سیاں “ رواں ہفتے 18جنوری کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے پاکستانی سنیماﺅں کی زینت بنے گی ۔ فلم میں سارہ لورین کے مد مقابل ورسٹائل فنکار ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ راج نیتی ، گنگا جل کے ڈائریکٹر پرکاش جھا نے پروڈیوس کیا ہے…

Read More

لاہور( سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل ریٹائرڈ اعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔پی سی بی ترجمان نے کرنل ریٹائرڈ اعظم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے چند روز قبل اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیوں کہ پی ایس ایل ویسے ہی ماضی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کا شکارہوچکی ہے جس کے بعد اب پی سی بی کو ہر فرنچائز کے لیے ویجیلنس آفیسر کا…

Read More

لاہور(صباح نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)پر بین الاقوامی معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ )نے پی ایچ ایف کو وارننگ جاری کردی۔ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہاکی پرولیگ میں شرکت نہ کی تو اس پر دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔قائم مقام سیکریٹری پی ایچ ایف اخلاق عثمانی نے بتایا کہ اگر قومی ٹیم نے فنڈز کی وجہ سے ہاکی پرولیگ میں شرکت نہ کی تو دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم نے دو…

Read More

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں شرکت کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔ بھارتی کپتان کلدیپ کا کہنا تھا کہ محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں، مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان کلدیپ نے کہا کہ مارچ میں پاکستانی ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، اب پاکستانی ٹیم کا انتظار کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے ہی دونوں ممالک قریب آ سکتے ہیں۔ بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور میں شائقین کا جوش وجذبہ قابل دید تھا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے شادی میں آئے…

Read More