Author: Daily Khabrain

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)محکمہ موسمےات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک/جزو ی ابر آ لود رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ چوبےس گھنٹوں کے دوران ملک کے بےشتر علاقوں مےں موسم شدےد سرد اور خشک رہا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند چھائی رہی گزشتہ روز استور مےں منفی 15 ڈگری سےنٹی گرےڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گےا جبکہ کالام،سکردو منفی 13،بگروٹ منفی 11،گوپس، مالم جبہ منفی09،ہنزہ، کوئٹہ منفی 08،قلات دیرمنفی 06،چترال،راولا کوٹ، دروش…

Read More

اسلام آباد(اے این این‘ این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک اثاثے جائز ذرائع اور ظاہر کاروباری آمدن سے بنائے ہیں۔بیرون ملک اثاثوں کے حوالے سے علیمہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میرے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، مجھ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ یہ اثاثے غیرقانونی اور شوکت خانم کی خیرات کے پیسے سے خریدے، ان تمام خبروں اور الزامات کو مسترد کرتی ہوں۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم خیراتی ہسپتال میری…

Read More

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طورپر بالکل درست ہے ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میںکوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قانونی طورپر مکمل درست ہے ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں لیکن ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست…

Read More

واشنگٹن ، اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کو یوں تو برطانیہ کی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے دوسرا سال ہے۔حال ہی میں ملالہ یوسف زئی کی مہاجرین سے متعلق کتاب ”وی آر ڈسپلیسڈ‘ ‘شائع ہوئی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی بلکہ دنیا بھر کی دیگر خواتین کے بے گھر ہونے کی کہانی بیان کی ہے۔اس کتاب میں جہاں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آبائی علاقے اور ملک کی حالت اور وہاں گزاری گئی زندگی سے متعلق حقائق بیان کیے…

Read More

لاہور( ویب ڈیسک ) سوزوکی کی جانب سے تھرڈ جنریشن ویگن آر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔پاکستان بھر میں مقبول اس گاڑی کا نیا ورڑن سوزوکی کی جانب سے بھارت میں 23 جنوری کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کی بکنگ کا سلسلہ شروع بھی ہوگیا ہے۔سوزوکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو بھارت میں 11 ہزار روپے کے عوض بک کرایا جاسکتا ہے جبکہ کمپنی کی ویب سائٹ پر ای بکنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔نئی ویگن آر میں پہلے سے زیادہ بہتر کے سیریز انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.2…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران ہی بجٹ کی معاونت کے لیے ایک سو 13 ارب روپے قرض لیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی ششماہی کے دوران ہدف سے کم آمدن ہونے کی وجہ سے بجٹ سپورٹ نے بہت زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 31 جولائی 2017 سے لے کر 4 جنوری 2018 تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کے لیے 8 سو 35 ارب 70 کروڑ روپے قرض لیا جبکہ گزشتہ برس یہی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اب مکمل طور پر بدل جانے والی ہے اور اب اس کا نیا ڈیزائن اکثر صارفین کے لیے دستیاب ہے تاکہ اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بناسکے۔کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورڑن کی آزمائش گزشتہ سال ستمبر سے کی جارہی تھی مگر اب اسے عام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس ری ڈیزائن کے بعد ٹوئٹر میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔اکثر صارفین کو اس ری ڈیزائن کو استعمال کرنے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) سام سنگ کو اس وقت چینی کمپنیوں کے سستے اسمارٹ فونز کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے لیے وہ ایک نئی سستی مڈرینج ڈیوائسز کی سیریز کو حل سمجھ رہی ہے۔سام سنگ کی نئی گلیکسی ایم سیریز کے اولین 3 فونز رواں ماہ کی 28 تاریخ کو بھارت میں متعارف کرائے جارہے ہیں۔سام سنگ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یہ تین فونز ایم 10، ایم 20 اور ایم 30 ہوں گے جن میں سام سنگ کا نیا انفٹنی وی ٹیئر ڈراپ ڈسپلے دیا جائے گا۔بنیادی طور پر یہ…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) نوکیا فونز کی فروخت کا لائسنس رکھنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے 2017 میں 3310 جبکہ گزشتہ سال 8110 نامی پرانے موبائل فونز کو نئی شکل میں متعارف کرایا تو وہ 2019 میں ماضی کی کس ڈیوائس کو ایک بار پھر پیش کرنے ارادہ رکھتی ہے؟تو اس کا جواب ہے نوکیا این 9۔ اگر آپ کو یاد نہ ہو تو نوکیا این 9 وہ فون ہے جسے 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جسے نوکیا کی تاریخ کے چند بہترین اسمارٹ فونز میں سے ایک قرار دیا گیا تھا اور اب وہ اس سال…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ چودھری نثار کی فطرت ایک طرف لیکن نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں پیپلز پارٹی کےخلاف کوئی ہلکا ہاتھ نہیں رکھا اور اب کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے ۔ پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 121کھرب ہوگیاہے ، حکومت اس وقت اندرونی قرضوں کابھی شکار ہے اور بیرونی قرضے بھی بڑھ رہے ہیں، ایسی پارٹی جس کادعوی تھا کہ اس کے پاس دوسو…

Read More