ایڈیلیڈ(ویب ڈیسک)بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکر دھاون نے پہلی وکٹ پر 47 رنز کی شراکت قائم کی، دھاون 32 اور شرما 43 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ…
Author: Daily Khabrain
دبئی (ویب ڈیسک)دبئی ایک خاص شہر ہے۔ یہاں کی عمارتیں خصوصیت کی حامل ہیں۔ یہاں کی سڑکیں خاص ہیں۔ یہ شان و شوکت کی نمود و نمائش والا شہر ہے۔یہاں کے رو¿سا اور شیخ مہنگی چیزوں کے شوقین ہیں۔ دبئی کی سڑکوں پر انتہائی پر تعیش کاریں فراٹے بھرتی ہیں۔ جبکہ لمیٹڈ ایڈیشن کی پرشکوہ عیش و آرائش والی گاڑیاں کروڑوں میں آتی ہیں۔ان کاروں کے نمبر پلیٹ بھی لاکھوں کروڑوں روپے میں آتی ہیں۔ کچھ خاص نمبر حاصل کرنے کے لیے تو کروڑوں روپے بھی خرچ کیے گئے ہیں۔دبئی کے شوقین مزاج لوگوں کو سب سے جدا لائسنس پلیٹ…
پٹنہ (ویب ڈیسک)آج گوگل نے اپنے ہوم پیج پر شیخ دین محمد کا ‘ڈوڈل’ لگایا ہے جس کے بعد بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ شیخ دین محمد کون ہیں اور کیا کرتے تھے؟شیخ دین محمد 1759 میں ہندوستان کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب برطانیہ سے انگریز جوق در جوق آ کر ہندوستان میں بس رہے تھے، لیکن دین محمد نے الٹا راستہ اختیار کیا اور وہ جا کر لندن میں بس گئے۔انھوں نے نہ صرف برطانیہ کو اپنا گھر بنا لیا بلکہ وہاں ‘ہندوستان کافی ہاو¿س’ کے نام سے ایک…
پریاگ راج(ویب ڈیسک)انڈیا کے شمالی شہر پریاگ راج (الہ آباد) میں دنیا میں ہندوو¿ں کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جانے والا کمبھ میلہ سج گیا ہے اور منگل کو مقدس غسل سے میلے کا باقاعدہ آغاز بھی ہو گیا ہے۔یہ میلہ 49 دنوں تک جاری رہے گا اور چار مارچ کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ میلے کے پہلے دن تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے۔میلے کے آغاز کے موقعے پر ضلع پریاگ راج کے تمام سکول اور کالج تین دن کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔شہر کو آنے والی تمام سڑکوں پر بھی رکاوٹیں…
کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ ہم تبدیل کردیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مراد علی شاہ اومنی گروپ کےچراغ کا جن ہے، وہ اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں کیا حکم ہے میرےآقا، پاکستان اور اس کے 3 صوبوں نے تبدیلی کی لہر دیکھی ہے، سندھ کےعوام کا بھی حق ہے کہ وہ تبدیلی دیکھیں۔ ہر وہ شخص جس کے دل میں سندھ کے عوام کا درد ہے وہ تبدیلی چاہتا ہے، پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پہنچے تو شہباز شریف نے دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر…
لاہور (نیٹ نیوز) راحیل شریف سے اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کا عہدہ چھن جانے کا خدشہ، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت نے نیا این او سی جاری نہیں کیا، سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت آج ختم ہو رہی ہے، نیا این او سی نہ ملنے کے باعث وہ بیرون ملک ملازمت کرنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف اور اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سے ان کا یہ عہدہ چھن جانے کا خدشہ ہے۔راحیل شریف کی بیرون ملک میں ملازمت کیلئے جاری کیا گیا…
کراچی (نیٹ نیوز) رات کے اندھیرے میں سندھ اسمبلی پر دھاوا، عمارت کے کئی پلرز اور گیٹ مسمار کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کے ایم سی کی جانب سے کراچی شہر میں ناجائز تجاویزات کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب کے ایم سی کی جانب سے سب سے بڑی کاروائی کی گئی ہے۔ کے ایم سی کی جانب سے پیر کی شب کو سندھ اسمبلی کی عمارت پر دھاوا بولا گیا ہے۔کے ایم سی کا عملہ بھاری مشینری لے کر سندھ اسمبلی کی عمارت پہنچ گیا۔ اس دوران…
اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے بچے کی ولادت پر والد کو 10 دن کی لازمی چھٹی دینے کا قانون نافذ کردیا، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے قانون کے اطلاق کی تصدیق کردی، قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے شاندار اعلان کیا گیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے نئے قانون کے مطابق اب بچے کی ولادت پر والد کو 10 روز کی رخصت دینا لازمی ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی…
لاہور (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تبدیلی نہیں لائی اور مراد علی شاہ نے استعفیٰ نہیں دیا تو حکومت کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔صوبائی دارالحکومت کراچی آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ کے عوام پھونک مارتے ہیں تو عوام کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا درد رکھنے والے تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ سندھ میں تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی ہے اور پیپلز پارٹی کی بھرپور اکثریت صوبے میں تبدیلی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا…